حسینی:عراق کے شہراربیل میں ایران کے...
حسینی:عراق کے شہراربیل میں ایران کے قونصل خانے پر حملے کی ذمہ داری امریکہ پر عائدہوتی ہےوزارت خارجہ کے ترجمان نے اربیل میں ایرانی قونصل خانے پر امریکی فوجیوں کےحملے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوجیوں نے آج اربیل میں ایران کے قونصل خانے پر حملہ کیا اور عملے کے پانچ افراد کو اغوا کرلیا ہے اور کمپیوٹر اور دیگر دستاویز بھی اپنے ہمراہ لے گئے ہیں انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مختلف ذرائع سے گفتگو کا سلسلہ جاری ہے ترجمان نے کہا کہ ہم اس سلسلے میں امریکیوں کو ذمہ دار ٹھراتے ہیں اور وہی اس کے ذمہ دار ہیں انھوں نے کہا کہ عراقی حکومت سے اس واقع کی چھا بین کرنے کا مطالبہ کیا ہے انھوں نے کہا کہ اربیل کا واقعہ ایران کے خلاف امریکہ کی معاندانہ پالیسی کی علامت ہے