• صارفین کی تعداد :
  • 1492
  • 1/13/2008
  • تاريخ :

ایرانی صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کو عرب امارات کے دورے کی دعوت

احمدی نژاد

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید ال نہیان نے ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کو عرب امارات کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ امارات کی سرزمین پر ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی کویت نیوز ایجنسی کے مطابق امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید ال نہیان نے تہران میں ملاقات کے دوران ایرانی صدر احمدی نژاد کو باضابطہ دعوت نامہ پیش کیااماراتی وزیر خارجہ نے صدر احمدی نژاد کے ساتھ ملاقات کے دوران امید ظاہر کی کہ ایران اور متحدہ عرب امارات کے درمیان باہمی تعلقات تمام شعبوں میں مزید مستحکم ہونگےانہوں نے مزید کہا کہ چند عالمی طاقتوں کی پالیسیوں کو ایران، امارات تعلقات پر کسی بھی طرح اثر انداز نہیں ہونے دیا جائے گااس موقع پراحمدی نژاد نے ایران کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو مثالی اور اسٹریٹجک لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے اس سے قبل امارات کے وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب منوچہر متقی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ سے ایرانی عوام کا دوست رہا ہے اور کسی کو اس دوستی پر اثر انداز ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی اس دوران ایرانی وزیر خارجہ منوچہر متقی نے کہا کہ امارات کے ساتھ انکے ملک کے تعلقات انتہائی مضبوط ہیں اور یہ تعلقات کسی ملک کے خلاف نہیں ہیں اور نہ ہی کسی دوسرے ملک کو باہمی تعلقات کے درمیان حائل ہونے کی اجازت دی جائے گی