• صارفین کی تعداد :
  • 1597
  • 1/13/2008
  • تاريخ :

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے صومالیہ پر امریکی...

 

کره زمین

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے صومالیہ پر امریکی فضائی حملے کی دبے الفاظ میں مذمت کی ہے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے صومالیہ پر امریکی فضائی حملے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے امریکہ کی طرف سے جنوبی صومالیہ میں القاعدہ کے مبینہ رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی کوشش میں فضائی حملے کی تصدیق کے بعد اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اس طرح کے حملوں سے گشیدگی میں اضافہ ہو گا ادھر صومالیہ کے عبوری صدر عبدالحی یوسف احمد نے امریکی حملے کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ امریکہ کو القاعدہ پر حملہ کرنے کا حق حاصل ہے لیکن مبصرین کا خیال ہے کہ دوسرے ممالک میں امریکی مداخلت سے عالمی امن کو زبردست خطرات لاحق ہوگئے ہیں امریکہ جس ملک میں چاہتا ہے اس میں فوجی کارروائی کرتا ہے جس سے اقوام متحدہ کے عالمی منشور کی واضح خلاف ورزی ہوتی ہے اور امریکہ کو اس غلطی پر کوئی کچھ کہنے والا نہیں ہے امریکہ القاعدہ کی آڑ میں دنیا میں دہشت گردی پھیلارہا ہے