ڈاکٹر حداد عادل :قرآن کی حقیقت عالم اسلامی کے استحکام اور دوام کی رمز و کلید
ہےپارلیمنٹ کے اسپیکر حداد عادل نے آئی آر آئی بی کے بین الاقوامی ہال میں منعقد ہونے والے قرآنی تعلیمات کے سمینار سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ قرآن کریم ایسا ترازو اور پیمانہ ہے کہ اگر اس کو ہاتھ میں رکھیں گے تو موزوں اور متوازن اسلام کے حامل ہونگے انھوں نے کہا کہ قرآن مجید مسلمانوں کے تشخص کی سند ہے دنیا مسلمانوں کو قرآن کے حوالے سے پہچانتی ہے اور عالم اسلام کے استحکام اور دوام کی کلید یہی آسمانی کتاب ہے انھوں نے کہا کہ قرآن مجید تمام مسلمانوں کے افکار اور نظریات کا مرجع اور دنیا میں ان کے باہمی اتحاد و یکجہتی کا سرمایہ ہے حداد عادل نے کہا کہ اسلامی افکار کو پرکھنے اور جانچنےکا بہترین وسیلہ قرآن کریم ہی ہے