• صارفین کی تعداد :
  • 2002
  • 9/1/2008
  • تاريخ :

ہاشمی رفسنجانی :صدام کو پھانسی کی سزا تاریخ میں خداوند متعال کے انصاف کا مظہر ہے

 

ہاشمی رفسنجانی

مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے نماز عید الاضحی کے خطبوں میں تاکید کی ہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک یہ فکر نہ کریں کہ ایران اقتصادی پابندیوں کے دباؤ میں آکر سر تسلیم خم کردےگا جو مشکلات وہ خطے اور ایران کے لئے پیدا کررہے ہیں وہ ایران تک محدود نہیں رہیں گی بلکہ جوآگ وہ بھڑکا رہے ہیں اسکا دھواں انکی آنکھوں تک بھی پہچے گا ہاشمی رفسنجانی نے مغربی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ ایران کو پابندیاں عائد کر کے جوہری پروگرام سے دستبردار کرنے کی ان کی پالیسی ناکام ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ ایران اپنےپرامن جوہری معاملہ کو حل کرنے کیلئے عالمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہے انہوں نے کہا کہ مسائل صرف ایران تک محدود نہیں رہیں گے دیگر ممالک بھی اس آگ میں جلیں گےانہوں نے کہا کہ ایران پر جوہری پروگرام ختم کرنے کے حوالے سے دباؤ کے سنگین نتائج برآمد ہونگے صدام کو پھانسی کی سزا دیئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا خداوند متعال عادل ہے اور صدام کو پھانسی کی سزا اس کے ماضی کے دوستوں اور موجودہ دشمنوں کے ہاتھوں درحقیقت خداوند متعال کے انصاف اور اس کی عدالت کا مظہر ہے