• صارفین کی تعداد :
  • 1569
  • 6/21/2008
  • تاريخ :

لبنان میں لیبر یونین نے سنیورہ حکومت کی اقتصادی پالیسی کے خلاف احتجاج شروع کردیا ہے

 

پرچم لبنان

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حکومتی اقتصادی اصلاحات کے پر وگرام کے خلاف احتجاج کے لئے ہزاروں افراد وزارت خزانہ کی عمارت کے باہر اکھٹے ہو گئے ہیں اطلاعات کےمطابق سنیورہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف لیبر یونین نے حکومت کے خلاف آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے مظاہرین کے اجتماع کی وجہ سے بیروت کی اہم سڑکوں پر ٹریفک جام ہو گئی ہے۔لبنانی حکومت نے گزشتہ ماہ اقتصادی اصلاحات کا اعلان کیا تھا جس میں ٹیکس میں اضافہ کیا گیا تھا ۔لیبر یونین نے ٹیکس اضافے کو مسترد کر دیا ہے خیال کیا جاتا ہے کہ سنیورہ حکومت امریکی اشاروں پر کام کررہی ہے جس سے لبنان میں داخلی عدم استحکام کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے ادھر حکومت کے خلاف مخالف جماعتوں کا احتجاج بھی جاری ہے جو قومی اتحاد پر مبنی حکومت کی تشکیل اور سنیورہ حکومت کے استعفی کا مطالبہ کررہی ہیں