• صارفین کی تعداد :
  • 3881
  • 12/22/2007
  • تاريخ :

رخصت اور استقبال

دسته گل لاله

مشركين كى ايذاء رسانى كى بناپر پيغمبر (ص) نے كچھ مسلمانوں كو حكم ديا كہ وہ مكہ سے ہجرت كر جائيں جب "" جعفر بن ابى طالب"" حبشہ كى طرف روانہ ہوئے تو پيغمبر (ص) تھوڑى دور تك ان كے ساتھ ساتھ گئے اور آپ (ص) نے دعا فرمائي_ اور جب چند سال بعد وہ اس سرزمين سے واپس پلٹے تو پيغمبر (ص) بارہ قدم تك ان كے استقبال كيلئے آگے بڑھے آپ كى پيشانى كا بوسہ ليا اور چونكہ ان كى حبشہ سے واپسى فتح خيبر كے بعد ہوئي تھى اسلئے آنحضرت (ص) نے فرمايا: " " نہيں معلوم كہ ميں فتح خيبر كيلئے خوشى مناوں يا جعفر كے واپس آجانے كى خوشى مناوں "" (1)

 

1 : مكارم الاخلاق ص 239_