• صارفین کی تعداد :
  • 2187
  • 2/15/2018 9:44:00 PM
  • تاريخ :

امام زمانہ(عج) کی عالمی حکومت میں انبیاء کا کردار

انبیاء کے لیےاللہ تعالیٰ کا ایک عظیم وعدہ یہ تھا کہ ان کی مدد کرے گا لیکن ان میں سے بہت سےانبیاء ظاہری طورپرشکست کھاگئے تھےاورشہید ہوگئے تھے۔

 
امام زمانہ(عج) کی عالمی حکومت میں انبیاء کا کردار

انبیاء کے لیےاللہ تعالیٰ کا ایک عظیم وعدہ یہ تھا کہ ان کی مدد کرے گا لیکن ان میں سے بہت سےانبیاء ظاہری طورپرشکست کھاگئے تھےاورشہید ہوگئے تھے۔

اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے: (إِنَّا لَنَنْصُرُ رُسُلَنَا وَالَّذِينَ آمَنُوا فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَيَوْمَ يَقُومُ الْأَشْهَادُ) ہم اپنے رسولوں اورایمان لانے والوں کی دنیاوی زندگی میں بھی مدد کرتے رہیں گے اوراس روز بھی جب گواہ کھڑے ہوں گے۔(1) امام صادق علیہ السلام اس آیہ کی تفسیرمیں فرماتے ہیں: اللہ کی قسم، اس آیہ کا مصداق رجعت میں ظاہرہوگا۔ کیا تم نہیں جانتے کہ بہت سےانبیاء کی اس دنیا میں مدد نہیں کی گئی اوروہ مارے گئے ہیں؟ اسی طرح امام معصوم بھی مارے گئے ہیں اوران کی مدد نہیں کی گئی ہے۔ یہ رجعت میں متحقق ہوگا۔(2)

امام علیہ السلام ایک اورروایت میں فرماتے ہیں: امام حسین علیہ السلام کے ہمراہ سترانبیاء رجعت کریں گے جس طرح کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ہمراہ آئے تھے۔(3)

امام باقر علیہ السلام کی روایت کےمطابق امیرالمومنین علیہ السلام نے اسی آیہ مجیدہ کی تفسیرمیں فرمایا ہے کہ معلوم ہوتا ہےکہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے تمام انبیاء زندہ ہوں گےاوررجعت کریں گے اورامیرالمومنین علیہ السلام کی مدد کے لیےآئیں گے اوران کی رکاب میں جنگ میں کریں گے۔(4)

عیسی بن مریم علیہ السلام

بہت سی شیعہ اورسنی روایات میں واضح طورپرآیا ہےکہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام بھی آسمان سے نازل ہوں گے۔ آسمان پرعروج کرنےکے بعد حضرت عیسیٰ علیہ السلام اسی مقام پرموجود ہیں اورامام زمانہ علیہ السلام کے ظہورتک اسی مقام پررہیں گے۔ وہ آٹھ سو مردوں اورچارسو خواتین کے ساتھ زمین پرنازل ہوں گے۔(5)

حضرت عیسیٰ علیہ السلام امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ایک بہت بڑے ساتھی ہیں کہ جو اللہ کی جانب سےحضرت امام مہدی علیہ السلام کے دست راست کےعنوان سے نازل ہوں گے۔ (6) حضرت امام مہدی علیہ السلام کی حکومت میں حضرت عیسی علیہ السلام کا ایک اہم ترین کام یہ ہے کہ وہ اپنے ہاتھوں میں موجود عصا کےذریعے صلیب کو توڑ دیں گے اوردجال کو ہلاک کریں گے اورحضرت قائم علیہ السلام کے اموال کو لوگوں کے درمیان تقسیم کریں گے۔(7)

الیاس نبی علیہ السلام

دوسرے وہ پیغمبرکہ جو مہدی آل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ ہوں گے وہ حضرت الیاس علیہ السلام ہیں کہ کہا جاتا ہے کہ وہ حضرت نوح علیہ السلام کے جد ہیں۔ بعض نے کہا ہےکہ انہوں نے والیسع کو بنی اسرائیل میں اپنا جانشین قراردیا ہے اوراللہ انہیں آسمانوں پرلے گئے ہیں۔  ہرسال عرفہ کے دن وہ اورحضرت خضرعلیہ السلام عرفات کے میدان میں حاضرہوتے ہیں اورایک دوسرے کے ساتھ رہتے ہیں۔(8)

کعبہ کےساتھ امام صادق علیہ السلام کی حضرت الیاس علیہ السلام کے ساتھ گفتگو سےمعلوم ہوتا ہے کہ ان کا شماربھی ایسےانبیاء میں سے ہوتا ہے کہ جو امام مہدی علیہ السلام کے ہمراہ تشریف لائیں گے۔ چونکہ انہوں نےگفتگو کے دوران امام کو اپنی تلوار دکھائی تھی پھرچہرے سےنقاب ہٹا کرکہا تھا کہ میں الیاس ہوں۔(9)

دانیال اوریونس علیہما السلام

امام حسین علیہ السلام نے اپنی شہادت سےقبل امام مہدی علیہ السلام کی حکومت میں امیرالمومین علیہ السلام اوربعض انبیاء کی رجعت کے بارے میں اس طرح فرمایا تھا: دانیال اوریونس علیہما السلام امیرالمومنین علی علیہ السلام کی طرف جائیں گے اورکہیں گے: خدا اوراس کا پیغمبرسچ کہتے تھے۔اس کے بعد انہیں سترمردوں کے ہمراہ بصرہ کی جانب روانہ کریں گے تاکہ حضرت امام مہدی علیہ السلام کی حکومت کے خلاف بغاوت کرنے والے جنگجووں کا قلع قمع کریں تو وہ بھی اس فرمان کے تحت باغیوں کو قتل کردی گے۔(10)

مآخذ:

1-سوره غافر، آیه 51؛

2-معجم الامام المهدی(عج)، ج 5، ص 384؛

3-ایضا، ج 4، ص 89؛

4-الشیعه و الرجعه، ج 2، ص 92؛

5-فردوس الاخبار، ج 5؛

6-ایضا، ج 1، ص 530؛

7- ایضا، ص 531؛

8-مجمع البحرین، ص 316؛

9-کافی، ج 1، ص 242؛

10-الخرائج و الجرائح، ج 2، ص 894.

محمد جواد مروجی طبسی کی کتاب( بامداد بشریت) سے اقتباس