• صارفین کی تعداد :
  • 67
  • 1/28/2018 2:02:00 PM
  • تاريخ :

ایران اور روس کے تعاون سے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:شامی صدر

شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اتحادی ممالک بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے تعاون سے جاری ہے.

 
ایران اور روس کے تعاون سے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:شامی صدر

ان خیالات کا اظہار صدر بشار الاسد نے شام کے دورے پر آئے ہوئے ایران کے وزیرخارجہ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور حسین جابری انصاری کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے شامی صدر نے کہا کہ ہم شام میں بحران کے خاتمے کے لئے تعمیری حل کے لئے کوشاں ہیں جس کا مقصد شامی عوام کو اپنے مستقبل کے لئے خود فیصلہ کرنا ہے.

ایرانی وزیر خارجہ کے سینئر معاون خصوصی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے شامی عوام اور حکومت کی حمایت جاری رہے گی اور ہم شام میں قیام امن و استحکام کی بھرپور حمایت کرتے ہیں.

فریقین نے اس ملاقات میں شام میں ترکی کی جارحیت اور اس سے اٹھنے والے خطرات کا جائزہ لیا.

اس کے علاوہ ترکی کی جانب سے دہشت گردوں کی حمایت اور شام میں قیام امن استحکام پر بھی گفتگو ہوئی.

شامی صدر اور ایرانی وزیر خارجہ کے معاون خصوصی نے شام امن عمل بالخصوص سوچی میں ہونے والے مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا.

منبع: ارنا نیوز