کابل سفارتی زون میں خودکش دھماکہ، 40 جاں بحق اور 140 زخمی
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے غیرملکی سفارتی زون میں ایک خودکش دھماکے میں کم ازکم 200 افراد خاک و خون میں غلطاں ہوگئے ہیں۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے غیرملکی سفارتی زون میں ایک خودکش دھماکے میں کم ازکم 200 افراد خاک و خون میں غلطاں ہوگئے ہیں۔
کابل کے غیرملکی سفارتی زون میں ایک زوردار خودکش دھماکے میں کم ازکم 200 افراد خاک و خون میں غلطاں ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، خودکش دھماکہ وزیراکبر خان نامی اہم علاقے میں ہوا ہے جس کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق اور 140 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
طلوع نیوز کے مطابق کم ازکم 120 زخمیوں کو کابل کے ایمرجنسی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کابل میں چند دنوں کے دوران یہ تیسرا خودکش حملہ ہے۔
کابل میں چھ منزلہ ہوٹل پر گزشتہ ہفتہ کی شب طالبان کی جانب سے حملہ کیا گیاتھا جس میں 43 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ واقعے کے وقت ہوٹل میں بڑی تعداد میں غیر ملکی شہری بھی موجود تھے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے فائیو اسٹار ہوٹل پر ہونے والے حملے میں متعدد اعلی امریکی اہلکار بھی ہلاک یا زخمی ہوئے تھے۔