قیامت کے حساب و کتاب سے نجات کا ایک راستہ توبہ ہے
ایران کی قائمہ نماز کمیٹی کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین محسن قرائتی نے تہران یونیورسٹی کی مسجد میں خطاب کرتے ہوئےکہا ہےکہ اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے: حساب وکتاب کا وقت نزدیک ہے لیکن لوگ اس سےغافل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ قیامت کے دن تمام انسان یہاں تک کہ انبیاء سے بھی سوال کیا جائے گا۔ روایات کے مطابق قیامت کے دن جاہل شخص سےسوال کیا جائے گاکہ کیوں تعلیم کے لیے اقدام نہیں کیا تھا اورعالم سے سوال کیا جائےگا کہ تم نے کیوں تعلیم نہ دی۔ قیامت کے تمام افراد اورتمام اعمال کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔
حجۃ الاسلام والمسلمین قرائتی نےکہا ہے کہ اگرانسان کی موت کا وقت آجائےتو اسے ایک پلک جھپکنےکی بھی مہلت نہیں دی جائے گی۔ قرآن کریم میں چودہ مرتبہ موت کو ایک اچانک واقعہ کے نام سے یاد کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہےکہ بعض اوقات انسان بعض اعمال کو چھوٹا اورحقیرسمجھتا ہےجبکہ ان کا نتیجہ بہت اہم شمارہوتا ہے۔
اس مفسرقرآن کریم نےکہا ہےکہ بعض غلط اعمال کی غیرپسندیدہ تاثیرمستقبل میں مشخص ہوتی ہے۔ عالم آخرت میں حساب وکتاب بہت زیادہ دقیق ہے اورانسان کے چھوٹے سےعمل کا بھی حساب وکتاب لیا جائےگا۔
حجۃ الاسلام قرائتی نےآخرمیں کہا ہےکہ انسان کو اپنےاعمال اوراقوال پراحتیاط سےکام لینا چاہیے ۔ بنابریں موت سے پہلے بہترین چیزتوبہ ہے۔