• صارفین کی تعداد :
  • 144
  • 1/10/2018 3:56:00 PM
  • تاريخ :

نواز شریف کے سعودیہ جانے کے پس پردہ مقاصد

شہباز شریف کو سعودی ولیعہد نے دعوت دی تھی اور سعودیہ کو اتنی جلدی تھی کہ شہبازشریف کے لیے اپنا خصوصی تیارہ بھی روانہ کر دیا۔

نواز شریف کے سعودیہ جانے کے پس پردہ مقاصد


شہباز شریف کو سعودی ولیعہد نے دعوت دی تھی اور سعودیہ کو اتنی جلدی تھی کہ شہبازشریف کے لیے اپنا خصوصی تیارہ بھی روانہ کر دیا۔

نواز شریف پاناما کیس میں مالی فساد پر نااہل ہو گئے ہیں اور ان کے بھائی شہباز شریف پر ماڈل ٹاؤن میں قتل کے الزام کی وجہ سے طاہر القادری کی جانب سے دباؤ کا سامنا ہے۔ نوازشریف اپنے بھائی کو اپنا جانشین بنا رہے ہیں اس لیے وہ آل سعود سے مدد لینے کے لیے سعودیہ گئے تھے۔


شہباز شریف کو سعودی ولیعہد نے دعوت دی تھی اور سعودیہ کو اتنی جلدی تھی کہ شہبازشریف کے لیے اپنا خصوصی تیارہ بھی روانہ کر دیا، ان کے سفر کے دو دن بعد نوازشریف اور کچھ وزراء سعودیہ پہنچ گئے اگرچہ اعلان کیا گیا کہ یہ ان کا نجی دورہ ہے، پر اس بارے میں مختلف گمان کیے جا رہے ہیں، سابق صدر آصف زرداری نے بھی اس سفر سے پریشانی کا اظہار کیا ہے، اس بنا پر اس دورے کو تین طرح سے دیکھا جا سکتا ہے۔


داخلی لحاظ سے:

2018 کے الیکشن میں نوازشریف کو سعودیہ کی مالی مدد کی ضرورت ہوگی، تاکہ اپنے بھائی شہبازشریف کو وزیراعظم بنا سکیں، اگرچہ تحریک انصاف کی جانب سے جلد الیکشن کروانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں کوئی معاہدہ طہ پا گیا ہے۔


اسی طرح نوازشریف مالی فساد میں سزا پانے کے بعد ملک چھوڑنا چاہتے ہیں، اس مقصد کے لیے وہ سعودیہ سے چاہتے ہیں کہ وہ پاکستانی پارٹیز سے سیاسی معاہدہ کروا دیں، اس سے پہلے بھی نوازشریف، مشرف دور میں سعودیہ کے ذریعے سزا سے بچ کر سعودیہ میں قیام پذیر ہو گئے تھے۔


علاقائی لحاظ سے:

اس ملاقات میں علاقائی صورتحال پر بات ہوئی ہوگی کیونکہ سعودیہ کو یمن میں مشکلات کا سامنا ہے اس کے علاوہ سعودیہ کو شام اور عراق میں بھی شکست ہوئی ہے۔


بین الاقوامی لحاظ سے:

نوازشریف کے سفر کا ایک ہدف امریکہ کی افغانستان کے حوالے سے پالیسی پر گفتگو بھی ہو سکتا ہے۔ ٹرمپ نے پاکستان پر دہشتگردوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کیا ہے، اور پاکستان کی امداد روکنے کا فیصلہ کیا ہے، امریکہ نے دہشتگردی سے مقابلے کے لیے بھارت کو ساتھ ملا لیا ہے جو پاکستان کا دیرینہ دشمن ہے۔


چین بھی امریکہ کی افغانستان کے بارے میں پالیسی سے خوش نہیں ہے، اس لیے چین نے افغانستان اور پاکستان کے وزراء خارجہ کو مذاکرات کے لیے چین آنے کی دعوت دی تھی۔ امریکہ کی پاکستان کو دھمکی کے بعد پاکستان اور ایران کے حکام کی ملاقاتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، جیساکہ اسلام آباد میں دہشتگردی کے حوالے سے پارلیمنٹ سربراہان کی کانفرنس کا انعقاد۔


امریکہ نے پاکستان پر دہشتگردوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ امریکہ خود دہشتگردوں کو اسلحہ اور مالی امداد دے کر اپنے مقاصد کے لئے انہیں استعمال کرتا ہے۔ سعودیہ پاکستان کا اتحادی ہے، اور وہ بھی پاکستان کو کمزور دیکھنا نہیں چاہتا ہے۔

منبع: شفقنا