• صارفین کی تعداد :
  • 86
  • 1/7/2018 3:24:00 PM
  • تاريخ :

پاکستان، چین اور روس کی پشت پناہی میں امریکہ کے مد مقابل

پاکستان کو چین اور روس کی جانب سے حمایت ملنے کے سگنلز مل گئے ہیں۔

پاکستان، چین اور روس کی پشت پناہی میں امریکہ کے مد مقابل
 

ٹرمپ کے ٹیوٹ کے بعد روس اور چین نے پاکستان کی حمایت کرنے کے اشارے دیے ہیں۔ سفارتی ذرائع نے نیشن نیوز سے کہا ہے کہ اس ٹیوٹ کے بعد ماسکو اور بیجنگ نے پاکستان سے رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان خود کو امریکہ کے سامنے اکیلے نہ سمجھے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے ایک فرد نے کہا ہے کہ: روس نے دونوں ممالک میں تعلقات کے فروغ پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ پاکستان کے دفاع میں مدد کرے گا۔ انہوں نے کہا: دو اہم طاقتیں ہمارے ساتھ ہیں۔

کراچی میں روس کے قونصلیٹ نے کہا تھا کہ دونوں ممالک میں اچھے تعلقات ہیں اور پاکستان کی اہمیت کی وجہ سے یہ ملک روسی خارجہ پالیسی میں اہمیت رکھتا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جیانگ شوانگ نے ٹرمپ کے ٹیوٹ پر کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف اہم اقدامات کیے ہیں، عالمی برادری کو اس کے کردار کو تسلیم کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا: ہمارے پاکستان سے اچھے تعلقات ہیں اور ہم دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ پاکستان، افغانستان اور چین کے مفادات مشترک ہیں اس لیے تینوں ممالک کے وزراء خارجہ نے دسمبر میں معاہدہ کیا ہے کہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے مل کر اقدامات انجام دینگے۔

منع: IUVMP