• صارفین کی تعداد :
  • 315
  • 1/6/2018 3:10:00 PM
  • تاريخ :

امت مسلمہ کو نقصان پہنچانا امریکہ کا ایجنڈا ہے: روسی شیعہ رہنما

روس میں شیعہ کمیونٹی کے سنیئر رہنما کا کہنا ہے کہ امت مسلمہ کو نقصان پہنچانا امریکہ کا ایجنڈا ہے جبکہ وہ اسلامی ریاستوں بالخصوص ایران اور ترکی میں تخریب کاری پر بھی کام کررہا ہے.

 
امت مسلمہ کو نقصان پہنچانا امریکہ کا ایجنڈا ہے


اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی عالم اسلام کو دو اہم ملک ہیں جنگ کے خلاف تخریب کاری میں امریکہ ملوث ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ دہشتگردی، تشدد اور بدامنی کے ذریعے اسلامی ممالک میں اسلام مخالف ایجنڈا چلارہا ہے.

روسی رہنما نے کہا کہ آج یمن، افغانستان، لیبیا اور شام امریکہ کی اسلام مخالف پالیسی کا شکار ہیں. امریکی پالیسی نہتے عوام کے قتل عام، تخریب کاری اور دوسرے ممالک کے بنیادی ڈھانچے کی تباہی پر مبنی ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ شام کے سات سالہ طویل بحران سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی دوسری اقوام کے مطالبات کو ذرہ برابر بھی اہمیت نہیں دیتے اور ان کے لئے اپنے مقاصد کے حصول اہم ہے.

نظامی بالو غلانف نے کہا کہ آج امریکہ خطے میں داعش، القاعدہ اور النصرہ فرنٹ جیسی دہشتگرد تنظیموں کی تشکیل میں ملوث ہے اور وہ ان گروہوں کی مکمل مالی اور لاجسٹک پشت پناہی کرتا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور اس کے مغربی اتحاد ایران کے خلاف اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے بلکہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے مضبوط نظام کی بدولت ان منفی اقدامات کے بے نقاب کرے گا.

منبع: ارنا نیوز