عصر غیبت میں کون سےافراد گمراہی سےنجات حاصل کر پائیں گے؟
قائم آل محمد حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی غیبت، اس کی کیفیت اورسچے اورحقیقی منتظرین کے بارے میں گفتگو کی ہےکہ جو اس دورمیں ہمارے لیے روڈ میپ بن سکتی ہیں۔
ائمہ معصومین علیہم السلام نے اپنی متعدد روایات میں قائم آل محمد حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی غیبت، اس کی کیفیت اورسچے اورحقیقی منتظرین کے بارے میں گفتگو کی ہےکہ جو اس دورمیں ہمارے لیے روڈ میپ بن سکتی ہیں۔
اسی طرح شیعوں کےگیارہوں پیشوا اورآسمان امامت وولایت کے آفتاب حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام نے اپنی ایک نورانی اوربابرکت حدیث میں ارشاد فرمایا ہے: اللہ کی قسم، حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشرف اس طرح غائب ہوجائیں گےکہ ان کی غیبت کے دورمیں کوئی بھی گمراہی اورہلاکت سےنجات حاصل نہیں کرپائےگا مگروہ افراد کہ اللہ تعالیٰ عزوجل نےجنہیں امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی امامت پرثابت قدم رکھا ہو اور انہیں ان کےمقدس ظہورکی تعجیل کےلیےدعا کرنےکی توفیق عطا فرمائی ہو۔
ماخذ: کمال الدین، باب38، حدیث 1۔ دلائل الامامہ، ص484۔
منبع: شفقنا نیوز