• صارفین کی تعداد :
  • 715
  • 9/28/2017
  • تاريخ :

مکتب سید الشہداء میں انسانیت کے لیے دین کے مختلف پہلؤوں کی تشریح

مکتب سید الشہداء میں انسانیت کے لیے دین کے مختلف پہلؤوں کی تشریح

 

 

شبستان نیوز : کرمانشاہ کے عارضی امام جمعہ نے کہا ہے کہ محرم کے ایام میں لوگوں کا زیادہ سے زیادہ مذہبی اجتماع اس بات کا موقع فراہم کرتا ہے کہ دینیات کے ماہر علماء اس مناسب موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے معاشرے کے ثقافتی بگاڑ کو درست کرنے کی کوشش کریں۔

کرمانشاہ کے عارضی امام جمعہ آیت اللہ محمد حجتی نے شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر قیام امام حسین علیہ السلام کا سب سے اہم فریضہ تھا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ماہ محرم الحرام کی کرامات سے بہرہ مند ہوتے ہوئے عاشورائی ثقافت کو زیادہ سے زیادہ ترویج دینے کی کوشش کرنی چاہیے۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مساجد کے اندر لوگوں  اور مختلف عزاداری تنظیموں کا جمع ہونا ان کے اعتقادات اور عقائد میں اتحاد کی علامت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محرم کے ایام میں لوگوں کا زیادہ سے زیادہ مذہبی اجتماع اس بات کا موقع فراہم کرتا ہے کہ دینیات کے ماہر علماء اس مناسب موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے معاشرے کے ثقافتی بگاڑ کو درست کرنے کی کوشش کریں۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں ہمارے پاس ایک بہترین فرصت ہے کہ معاشرے کی خامیوں کو شناخت کریں اور انہیں دور کرنے کے لیے اپنی سرتوڑ کوششیں کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ محرم کے دوران لوگوں کے درمیان رہنے سے ان کی مشکلات کو زیادہ سے زیادہ جاننے کا موقع ملتا ہے۔