• صارفین کی تعداد :
  • 284
  • 9/28/2017
  • تاريخ :

قیام حسینی کی برکات سےانفرادی اورسماجی تبدیلیاں آئی ہیں

قیام حسینی کی برکات سےانفرادی اورسماجی تبدیلیاں آئی ہیں

 

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ ساری کی رپورٹ کے مطابق ساری کےپیامبراعظم(ص) ثقافتی انسٹی ٹیوٹ کے شعبہ تعلیم وتحقیق کے ٹرسٹ کے رکن حجۃ الاسلام محمود دیانی نے ۲۴ستمبرکو عزاداری سید الشہداء علیہ السلام کے پروگرام سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ امام حسین علیہ السلام کے قیام کی بہت زیادہ برکات ہیں کہ جوانفرادی اورسماجی تبدیلیوں کا سرچشمہ بنا تھا۔

 

انہوں نے مزید کہا ہےکہ دین کا مخاطب فقط معاشرہ نہیں ہےبلکہ فرد بھی ہےاگرچہ ظاہری طورپر قرآن کریم کے بہت سےمخاطبین افراد ہیں تاہم اس کے فوائد معاشرے کی طرف پلٹتے ہیں۔

حجۃ الاسلام دیانی نےکہا ہےکہ امام حسین علیہ السلام کا خطبہ سن کربہت سےانسانوں کے اندر تبدیلیاں ایجاد ہوئی ہیں۔ حسینی تحریک بہت زیادہ عظمت اورتاثیررکھتی ہے البتہ اس کےمقابلے میں مخالفین بھی موجود رہے ہیں۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ سید الشہداء علیہ السلام کی تحریک میں جان بوجھ کرتحریفات کی گئی ہیں اورابھی تک بھی یہ سلسلہ جاری ہے اوربعض تو سوچی سمجھی سازش کے تحت مبالغہ آمیزمطالب بیان کیےجاتے ہیں۔

انہوں نےآخرمیں کہا ہےکہ معصوم کا عمل خود قرآن کریم کا مفسرہےکہ اباعبداللہ الحسین علیہ السلام نے امربالمعروف، نہی عن المنکر، لوگوں کے امورکی اصلاح اوردین کی حفاظت کواپنے قیام کا ہدف قراردیا تھا۔ بنابریں امام حسین علیہ السلام نے پہلے سےطے شدہ اہداف کے تحت قیام فرمایا تھا۔