امام خمینی(رہ)کےآثـــار اورتصانیف (سترواں حصّہ)
۳۵. مصباح الہدایۃ الی الخلافۃ والولایۃ:
یہ عربی زبان میں ایک عرفانی کتاب ہے مولف نے اسے ١٣٤٩هق میں اٹهائیس سال کی عمر میں مکمل کیا اور عرفان نظری کے اصل مباحث مثلاً توحید، اسماء وصفات، خلافت الٰہیہ، انسان کامل اور اسفار ومقامات اربعہ کی توضیح پرمشتمل ہے۔ ادارہ تنظیم ونشر آثار امام خمینی ؒکی جانب سے شائع شدہ اس کتاب کا ایڈیشن استاد سید جلال الدین آشتیانی کے ایک مفصل مقدمہ سے مزین ہے۔ اس سے پہلے سید احمد فہری نے اس کتاب کا فارسی میں ترجمہ کیا اور کتاب کے تعارف میں ایک مقدمہ لکه کر اس کے بعد مطالب کی وضاحت کی جس کو پیام آزادی پبلیکشن نے شائع کیا۔
۳۶. المکاسب المحرّمۃ:
یہ عربی زبان میں دو جلدوں پرمشتمل فقہی واستدلالی کتاب ہے جو شریعت میں حرام قرار دئیے گئے پیشوں سے متعلق ہے۔ مولف نے ١٣٣٧ سے ١٣٤٠هش تک اپنے شاگردوں کو ان مطالب کا درس دیا تها، پهر ان کو ہر درس کے مکمل ہونے کے بعد تدوین کیا اور آٹهویں جمادی الاول ١٣٨٠هق کے دن اس کی تالیف کا کام پایہ تکمیل کو پہنچایا۔[7]
''المکاسب المحرمہ'' امام خمینی ؒکے درس خارج فقہ کی تیسری کتاب ہے۔ اس کی تدریس اور تالیف کا کام آپ نے کتاب زکات وطہارت کے بعد انجام دیا۔
اس کتاب پر اب تک دو بار تحقیق کی گئی ہے اور حاشیہ لگایا گیا ہے، پہلی بار آپ کے شاگرد شیخ مجتبیٰ تہرانی نے تصحیح کی اور منابع وماخذ کا استخراج کیا اور ١٣٤١هش میں مہر پریس نے شائع کیا اور دوسری بار ادارہ تنظیم ونشر آثار امام خمینی ؒمیں اس پر تحقیق کی گئی، فہرستوں کا استخراج کیا گیا اور متن سے استفادہ کر کے مباحث کے عناوین کا اضافہ کیا گیا اور ٧٣ ۔ ١٣٧٤هش میں اسے شائع کیا گیا۔ ( جاری ہے )