• صارفین کی تعداد :
  • 11278
  • 11/20/2016
  • تاريخ :

امام خمینی(رہ)کےآثـــار اورتصانیف (حصّہ چہاردھم)

ایران کا اسلامی انقلاب امید کی کرن

۲۹. صحیفہ امام ؒیا صحیفہ نور:
 یہ کتاب جو کہ بائیس جلدوں پرمشتمل ہے۔ امام خمینی ؒکی مرجعیت کے دوران خصوصاً اسلامی انقلاب کے بعد آپ کے پیغامات، تقریروں، انٹرویوز، احکام، خطوط اور اجازات کا مجموعہ ہے۔ اس کتاب کا اہم ترین حصہ جو کہ دوسری مختلف شکلوں میں اور منجملہ ان کے ''تبیان'' کی کتابوں کی سیریز کے ساته شائع ہوا ہے، آپ کا سیاسی والٰہی وصیت نامہ اور عوام اور حکام کو دی جانے والی آپ کی سیاسی، اجتماعی اور دینی ہدایات ہیں۔
    امام خمینی ؒکے پیغامات اور تقریروں کا ٢٢ جلدوں پرمشتمل دورہ، جس کی ایک جلد میں عنوانات وموضوعات، کتابیات اور اشخاص کی فہرست ہے۔ پہلے ایڈیشن میں ''صحیفہ نور'' کے نام سے ایک جلد ''مفتاح صحیفہ'' کے ساته شائع ہوئی۔ البتہ کتاب صحیفہ امام ؒمیں نظر ثانی کی گئی ہے اور بہت سی تقریرات، خطوط اور اجازات کا اضافہ کیا گیا ہے جو اس سے پہلے ادارہ تنظیم ونشر آثار امام خمینی ؒ کو دستیاب نہیں تهے اور ابهی آپ کے بہت سے دوسرے غیر مطبوعہ خطوط، فرمودات اور بیانات پائے جاتے ہیں جن کا شامل کیا جانا ضروری ہے۔ اس کتاب کے مطالب کو تاریخ وار بیان کیا گیا ہے اور تقریر یا پیغام کے ضمن میں آیات وروایات کی تفسیر یا تفسیری استدلال واستشہاد موجود ہے۔ البتہ آپ کی تقریروں اور پیغامات کا ایک دوسرا مجموعہ ''کوثر'' کے نام سے جمع کیا گیا ہے جو کہ ہر تقریر اور پیغام کی تشریح وتوضیح کے ساته ہے اور اب تک اس کی تین جلدیں جو کہ ایک ہزار نوسو صفحات پرمشتمل ہیں، شائع ہو چکی ہیں۔
    کتاب ''کوثر'' ماہ آبان ١٣٤١ه؁ش سے ماہ اسفند ١٣٥٧ه؁ش (نومبر ٦٢۔ مارچ ١٩٧٨ ء) تک کی امام خمینی ؒکی تقریروں پرمشتمل ہے۔ اس میں ایک سو چالیس تقریریں شرح اور اسلامی انقلاب کی تاریخ کے ساته ہیں۔ امید ہے کہ بقیہ تقریروں کی تنظیم وترتیب اسی روش کے ساته جاری رہے گی۔
۳۰. کشف اسرار:
 یہ کتاب ١٣٦٤ه؁ق میں حکمی زادہ کی کتاب ''اسرار ہزار سالہ'' کے جواب میں لکهی گئی ہے اور اس میں ایک ایسے زمانے میں کتاب ''اسرار ہزار سالہ'' میں اٹهائے جانے والے اعتقادی، سیاسی اور اجتماعی شبہات کا جواب دیا گیا ہے، جب دین اور علمائے دین پر شدت کے ساته حملہ کیا جا رہا تها اور اس کتاب میں اس زمانے کی زبان اور ادبیات کے مطابق تاریخی وسیاسی حقائق سے متعلق بہت سے نکات کو بیان کیا گیا ہے۔
    آپ اس کتاب میں یونان کے قدیم فلاسفہ اور فلاسفہ اسلام کے آراء ونظریات کو بیان اور ان پر تنقید کرنے کے ساته تشیع کی حقانیت اور علمائے اسلام کے مثبت کردار کی تاکید کرتے ہیں۔ یہ کتاب انقلاب کے بعد شائع نہیں ہوئی۔ امید ہے کہ ادارہ تنظیم ونشر آثار امام خمینی ؒاسے مناسب شکل میں توضیحات کے ساته اور بعض موارد کی اصلاح کر کے شائع کرے گا۔ ( جاری ہے )