امام خمینی(رہ)کےآثـــار اورتصانیف (حصّہ چہارّم)
٨. تحریر الوسیلہ:
یہ کتاب عربی زبان میں امام خمینی ؒکے فتوؤں پرمشتمل دو جلدوں میں ہے۔ آپ نے اسے ترکی میں جلا وطنی کے دوران (١٣٤٢ تا ١٣٤٤هش) تحریر کیا۔ یہ کتاب رسالہ ''نجاۃ العباد'' اور سید ابو الحسن اصفہانی ؒکی کتاب ''وسیلۃ النجاۃ'' پر حاشیہ کے بعد اسی طرز پر لکهی ہے، اس فرق کے ساته کہ بہت سے جدید مسائل خصوصاً جہاد، ظالموں سے مقابلہ اور نئے احکام کو اس میں بیان کیا گیا ہے۔
٩. التعلیقۃ علیٰ الفوائد الرضویۃ:
یہ کتاب حضرت امام علی بن موسی الرضا(ع) - سے رأس الجالوت کی حدیث کی تشریح سے متعلق حکیم عارف قاضی سعید قمی (م ١١٠٧هش) کی عرفانی واعتقادی کتاب پر ایک حاشیہ ہے۔ بہت سے علما نے اس حدیث کی شرحیں لکهی ہےں۔ ان شرحوں میں سے ایک بہترین شرح قاضی سعید کی کتاب ہے جس کو امام خمینی ؒنے پسند کیا ہے اور مولف کے مطالب کی وضاحت کی ہے یا بہت سی جگہوں پر اس پر حاشیہ لگایا ہے۔ یہ کتاب پہلی مرتبہ ١٣٧٥هش میں ادارہ تنظیم ونشر آثار امام خمینی ؒنے تحقیق وتصحیح اور حواشی وفہارس کے ساته شائع کی۔ ( جاری ہے )