• صارفین کی تعداد :
  • 10487
  • 11/20/2016
  • تاريخ :

امام خمینی(رہ)کےآثـــار اور تصانیف

امام خمینی (رح)

     امام خمینی ؒنے حدیثی، فقہی، عرفانی، اصولی، اخلاقی اور کلامی مباحث میں بہت سے گراں بہا آثار چهوڑے ہیں۔ اسی طرح فلسفہ، فقہ اور اصول کی برسوں تدریس کے دوران آپ کے شاگردوں نے آپ کے دروس کی مختلف تقریرات تحریر کیں۔ آپ نے مختلف موضوعات پر کتابچے بهی تالیف کئے خصوصاً اخلاقی، عرفانی اور فقہی موضوعات پر۔ آپ نے اہم اسلامی کتابوں کی تدریس کے ساته ساته ان پر حواشی بهی قلمبند کئے۔ لیکن افسوس کہ ان میں سے بہت سے آثار وتالیفات باربار کرائے کے مکان تبدیل کرنے کی وجہ سے اور آپ کے گهر اور لائبریری پر ساواک کے کارندوں کے کئی بار حملہ کے دوران مفقود ہوگئی ہیں، اس کے باوجود ان میں سے بہت سی باقی ہیں۔
    دوسری طرف اسلامی انقلاب کے بعد آپ سے ملک کے عوام اور حکام کی ملاقاتیں ہوئیں ان مواقع پر آپ نے تقریریں کیں یا ان کو مخاطب کر کے خطوط وپیغامات تحریر فرمائے۔ یہ آثار قلمبند کر لئے گئے اور ایک بڑے مجموعہ کی صورت میں شائع کئے گئے ہیں۔ آپ نے بعض کتابیں مکمل طورپر ماہرانہ قلم اور نظر کے ساته اور خاص افراد کو مخاطب قرار دے کر لکهی ہیں اور خصوصاً حوزہ علمیہ کے ماہر علماء اور خاص طلاب کی علمی سطح کو مدنظر رکه کر تحریر کی ہیں جن کو سمجهنا اہل فن اساتذہ کی تشریح وتوضیح سے استفادہ کے بغیر ممکن نہیں ہے اور بعض تالیفات عام طلاب حتی عام لوگوں کو مخاطب قرار دے کر آسان زبان میں تحریر کی ہیں۔
    یہاں پر امام خمینی ؒکے آثار وتالیفات کے ناموں کی فہرست اجمالی طورپر حروف تہجی کی ترتیب کے ساته بیان کی جا رہی ہے، البتہ ان آثار وتالیفات میں سے ہر ایک کے تفصیلی تعارف کیلئے مبسوط اور جداگانہ تحقیق کی ضرورت ہے جو کہ اس کتاب کے اہداف ومقاصد سے خارج ہے۔
١. آداب الصلاۃ یا آداب نماز:
اس کتاب کی تالیف کے اختتام کی تاریخ ٢ ربیع الثانی ١٣٦١؁ ه ق ہے۔یہ کتاب، کتاب ''سرّ الصلاۃ'' کے بعد فارسی زبان میں تالیف کی گئی اور نماز کے قلبی آداب اور معنوی اسرار کے مفصل بیان کے سلسلے میں، کتاب ''سرّ الصلاۃ'' سے زیادہ آسان زبان میں ہے اور جیسا کہ آپ نے مقدمہ میں ذکر کیا ہے، چونکہ کتاب ''سرّ الصلاۃ'' عام لوگوں کے حال سے مطابقت نہیں رکهتی تهی لہذا اس کتاب میں نماز کے قلبی آداب اور اس کی روحانی معراج کی تشریح تحریر فرمائی ہے۔
    یہ کتاب تحقیق شدہ طباعت سے پہلے ''پرواز در ملکوت'' کے نام سے کچه اضافات کے ساته مصحح نے شائع کی ہے اور عربی زبان میں بهی اس کا ترجمہ کیا گیا ہے۔ کتاب میں تین مقدمے ہیں۔ اس کے دو مقدمے جدید ہیں اور آپ نے اپنے فرزند حجت الاسلام والمسلمین سید احمد خمینی ؒاور (اپنی بہو) خانم فاطمہ طباطبائی کو مخاطب اور اہداء کر کے تحریر فرمایا ہے اور ایک وہ مقدمہ ہے جو تالیف کے وقت اور موضوع کی اہمیت کے متعلق اور قارئین کو مخاطب قرار دے کر تحریر فرمایا ہے۔ (جاری ہے )