اربعین کی تکریم وتعظیم (حصّہ سوّم )
زیارت امام حسین علیہ السلام کی ثمرات و اثرات
اسلامی روایات میں امام حسین علیہ السلام کے لئے بہت سے آثار و برکات بیان ہوئی ہیں؛ بشرطیکہ زیارت میں تقرب اور اخلاص کے ساتھ ساتھ معرفت اور شناخت کا عنصر شامل ہو۔
علامہ محمد باقر مجلسی رحمةاللہ علیہ سے منقول ہے:
1۔ اللہ تعالی نے اپنے مقرب فرشتوں سے مخاطب ہوکر فرمایا: «کیا تم امام حسین علیہ السلام کے زائرین کو نہیں دیکھ رہے ہو کہ کس طرح شوق و شعف کے ساتھ ان کی زیارت کے لئے آتے ہیں؟»
2۔ «امام حسين عليہالسلام کا زائر عرش کی بلندیوں پر اپنے خالق سے ہم کلام ہوگا»۔
3۔ «امام حسين عليہالسلام کے زائر کو بہشت برین میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور آپ (ص) کے خاندان پاک کی مجاورت اور ہمسائگی کا اعزاز حاصل ہوگا اور وہ ان کا مہمان ہوگا»۔
4۔ «امام حسين عليہالسلام کا زائر اللہ کے محترم فرشتوں کے مقام تک رفعت مقام پائے گا»۔ (جاری ہے )