ايران کا جواب ہر جارح کو دنداں شکن ہوگا/ ايمان کي باطل طاقتوں پر فتح يقيني
اسلامي جمہوريہ ايران کے دارالحکومت تہران ميں خطيب جمعہ نے عالمي سامراجي طاقتوں کي ايران کے خلاف سازشوں اور ريشہ دوانيوں کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم حضرت علي عليہ السلام کے شيعہ اور پيروکار ہيں ہم صرف اللہ سے ڈرنے والے ہيں ہميں امريکہ، فرانس، برطانيہ اور ان کي علاقائي نوکر اور غلام حکومتوں سے کوئي خوف اور ڈر نہيں ہم ہر حملہ آور کو دنداں شکن جواب دينے کے لئے تيار ہيں ۔
مہر خبررساں ايجنسي کي اردو سروس کے مطابق اسلامي جمہوريہ ايران کے دارالحکومت تہران ميں نماز جمعہ حجتہ الاسلام والمسلمين صديقي کي امامت ميں منعقد ہوئي ۔ جس ميں لاکھوں مومنين نے شرکت کي اسلامي جمہوريہ ايران کے دارالحکومت تہران ميں خطيب جمعہ نے عالمي سامراجي طاقتوں کي ايران کے خلاف سازشوں اور ريشہ دوانيوں کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم حضرت علي عليہ السلام کے شيعہ اور پيروکار ہيں ہم صرف اللہ سے ڈرنے والے ہيں ہميں امريکہ، فرانس، برطانيہ اور ان کي علاقائي نوکر اور غلام حکومتوں سے کوئي خوف اور ڈر نہيں ہم ہر حملہ آوراور جارح کو دنداں شکن جواب دينے کے لئے تيار ہيں۔
خطيب جمعہ نے اسکولوں ، کالجوں اور يونيورسٹيوں کے اساتذہ پر زورديا کہ وہ طلباء کے سامنے عالمي سامراجي طاقتوں کے ظلم و ستم کو اجاگر کريں اور اختلافي سياست سے دور رہ کر طلباء کي توجہ تعميري سياست کي طرف مبذول کريں۔
حج? الاسلام صديقي نے کہا کہ ہماري يونيورسٹيوں کو سياسي ہونا چاہيے ليکن ہماري سياست علوي اصولوں پر استوار ہوني چاہيے اور ہميں دشمنوں کو پہچاننا چاہيے ہمارا پہلا دشمن امريکہ ہے اور ہمارے استذہ کو چاہيے کہ وہ طلباء کو امريکي مکر و فريب سے آگاہ کريں۔
حج? الاسلام صديقي نے کہا کہ ہم نے دفاع مقدس کے دوران صرف صدام معدوم کا مقابلہ نہيں کيا بلکہ ہمارا مقبلہ سويت يونين، امريکہ، فرانس، برطانيہ ، جرمني اور علاقہ کے رجعت پسند عرب ممالک کے ساتھ تھا اور آٹھ سالہ دفاع مقدس ميں اللہ تعالي نے صدام اور اس کي حامي شيطاني طاقتوں کو شکست اور ايران کو فتح عطا کي۔
حچ? الاسلام صديقي نے کہا کہ آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران ہمارے مکتب کو ہمارے ايمان اور ہمارے اعتقادات کو کاميابي نصيب ہوئي اور ہمارے دشمنوں کو اللہ تعالي نے دنيا کے سامنے ذليل اور رسوا کرديا اور آئندہ بھي اللہ تعالي ہميں فتح اور ہمارے دشمنوں کو شکست سے دوچار کرے گا اور ايمان کي باطل طاقتوں پر فتح يقيني ہے۔