افغانستان نے پاکستان کي مال بردار گاڑيوں کے گزرنے پر پابندي عائد کر دي
افغانستان نے وسط ايشيائي ملکوں کو جانے والي پاکستاني مال بردار گاڑيوں کے گزرنے پر پابندي عائد کر دي ہے۔
مہر خبررساں ايجنسي نے پاکستاني ذرائع کے حوالے سے نقل کيا ہے کہ افغانستان نے وسط ايشيائي ملکوں کو جانے والي پاکستاني مال بردار گاڑيوں کے گزرنے پر پابندي عائد کر دي ہے۔ افغان صدارتي محل کي جانب سے جاري کردہ بيان کے مطابق افغان صدر اشرف غني نے افغان حکومت کے اقدام کو صحيح قرارديتے ہوئےکہا ہے کہ پاکستان نے افغان مال بردار گاڑيوں کو ہندوستان جانے کے ليے اپني حدود سے گزرنے نہيں ديا تھا لہذا اس کے جواب ميں يہ پابندي عائد کي گئي ہے۔ادھر افغان صدارتي ترجمان شاہ حسين مرتضوي کا کہنا ہے کہ چمن بارڈر بند کئے جانے سے افغان تاجروں کو بہت زيادہ نقصان اُٹھانا پڑا تھا اور اب افغان حکومت تجارت کے لئے متبادل راستے تلاش کر رہي ہے ۔