ہندوستان کا کشمير ميں اضافي فوج تعينات کرنے کا فيصلہ
ہندوستاني حکام نے کشمير ميں آئندہ دو روز کے دوران اضافي فوج تعينات کرنے کا فيصلہ کيا ہے۔
مہر خبررساں ايجنسي نے ہندوستاني ذرائع کے حوالے سے نقل کيا ہے کہ ہندوستاني حکام نے کشمير ميں آئندہ دو روز کے دوران اضافي فوج تعينات کرنے کا فيصلہ کيا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستاني فوج کے سربراہ جنرل دلبير سنگھ نے وادي کے ان چار اضلاع کا دورہ کيا جہاں گزشتہ دو ماہ سے شديد عوامي احتجاج کيا جا رہا ہے۔ جنرل سنگھ کو جنرل آفيسر کمانڈنگ آف چنار کور کے ليفٹيننٹ جنرل ستيش دو نے سکيورٹي صورت حال سے متعلق بريفنگ دي۔ ادھر وادي کے مختلف علاقوں ميں جمعہ کي نماز کے بعد احتجاج کے خدشے کے پيش نظر اننت ناگ، پلوامہ، کلگم، بڈگام ،شوپياں، پامپور، اوانتيپورا، ترل، بارامولا، پتن اور پلہالن کے علاوہ سري نگر ميں کرفيو ميں سختي کر دي گئي ہے۔