• صارفین کی تعداد :
  • 3634
  • 9/3/2016
  • تاريخ :

پاکستان، اسرائيل اور متحدہ عرب امارات کي مشترکہ فوجي مشقيں

پاکستان، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کی مشترکہ فوجی مشقیں


متحدہ عرب امارات ( يو اے اي ) ميں پاکستان، اسرائيل اور متحدہ عرب امارات نے مشترکہ جنگي مشقيں کي ہيں ان فوجي مشقوں پر اسرائيل نے خوشي اور اطمينان کا اظہار کيا ہے سعودي عرب پاکستان سميت کئي مسلم ممالک کواسرائيل کے قريب کر رہا ہے۔
مہر خبررساں ايجنسي نے ڈيلي پاکستان کے حوالے سے نقل کيا ہے کہ متحدہ عرب امارات ( يو اے اي ) ميں پاکستان، اسرائيل اور متحدہ عرب امارات نے کئي ہفتے کي مشترکہ جنگي مشقيں کي ہيں۔ ان فوجي مشقوں پر اسرائيل نے خوشي اور اطمينان کا اظہار کيا ہے سعودي عرب پاکستان سميت کئي مسلم ممالک کواسرائيل کے قريب کر رہا ہے ۔امريکي اخبار نيو يارک ٹائمز نے اسرائيلي فضائيہ کے ترجمان کے حوالے سے کہا ہے کہ يہ پہلا موقع ہے کہ ان کے فائٹر پائلٹ نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے پائلٹس کے ساتھ ملکر تربيت حاصل کي ۔ اسرائيلي فوج کے کرنل اميت کا کہنا ہے کہ ”ہم ہر اس ملک کے ساتھ تربيت حاصل کرتے ہيں جو بھي مشقوں ميں شريک ہو جاتا ہے کيونکہ ايک گروپ کے ساتھ رہ کر آپ کو اپني صلاحيتوں کا پتہ چلتا ہے،اگرآپ اپنا ہدف حاصل نہيں کر پاتے تو ہر کوئي اس صورتحال کو ديکھ ليتا ہے“متحدہ عرب امارات ميں ہونيوالي مشقوں کو ”ريڈ فليگ“ کا نام ديا گيا تھا ۔ ذرائع کے مطابق اسرائيلي دستے اور طيارے مشقيں مکمل ہونے کے بعد بدھ کو متحدہ عرب امارات سے واپس چلے گئے۔  پاکستان کے اسرائيل سے سفارتي تعلقات نہيں ہيں ليکن سعودي عرب پاکستان کو بھي بعض ديگر مسلم ممالک کي طرح اسرائيل کے قريب تر کرنے کي کوشش کر رہا ہے۔ يہ پہلا موقع ہے کہ پاکستاني فوجيوں نے اسرائيلي فوجيوں کے ساتھ مشترکہ مشقوں مين حصہ ليا ہے۔