• صارفین کی تعداد :
  • 919
  • 8/2/2016
  • تاريخ :

کوئٹہ ميں فائرنگ کے نتيجے ميں 2 شيعہ مسلمان شہيد

کوئٹہ میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 شیعہ مسلمان شہید

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ ميں سرياب روڈ پر خونخوار وہابي دہشت گردوں کے حملے ميں 2 شيعہ مسلمان شہيد ہو گئے ہيں۔
مہر خبررساں ايجنسي نے جنگ کے حوالے سے نقل کيا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ ميں سرياب روڈ پر خونخوار وہابي دہشت گردوں کے حملے ميں 2 شيعہ مسلمان شہيد ہوگئے ہيں۔ ذرائع کے مطابق کوئلے کي کان ميں کام کرنے والے 2 مزدور غلام نبي اور محمد نبي رکشہ ميں مچھ سے اپنے گھر جا رہے تھے کہ سرياب روڈ پر گورنمنٹ بوائز ڈگري کالج کے قريب مسلح وہابي دہشت گردوں انھيں فائرنگ کرکے شہيد کر ديا۔ فائرنگ کے نتيجے ميں دونوں افراد موقع پر ہي شہيد ہو گئے۔ شہيد ہونے والے افراد  کوئٹہ کے علمدار روڈ کے رہائشي تھے، جہاں شيعہ ہزارہ برادري کي اکثريت آباد ہے۔  بلوچستان کے وزيراعلي نواب ثناء اللہ زہري نے پوليس کو مجرموں کي جلد از جلد گرفتاري کا حکم دے ديا ہے۔