شام میں دہشت گردی عالمی برادری کی خاموشی کا نتیجہ ہے، شامی وزارت خارجہ
شام کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد گروہوں کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کی خاموشی کے نتیجے میں دہشت گردوں کو اپنے مجرمانہ اقدامات جاری رکھنے کی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔
شامی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سلامتی کونسل اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہی اور نہ ہی اس نے دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ملکوں اور حکومتوں کو روکنے کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں۔
بیان کے مطابق سلامتی کونسل کے کمزور رویے کی وجہ سے سعودی عرب اور ترکی نے دہشت گردوں کی حمایت اور شامی شہریوں کے قتل عام کو جاری رکھتے ہوئے علاقائی و عالمی امن و سلامتی کو داو پر لگا رکھا ہے۔
شام کی وزارت خارجہ کے بیان میں یہ بات زور دیکر کہی گئی ہے کہ شام، دہشت گردی کے خلاف کئے جانے والے اقدامات میں ہم آہنگی پیدا کرنے کا خواہاں ہے کیونکہ دہشت گردی شام کی سرحدوں سے باہر نکل کر اب عالمی امن و سلامتی کے لئے خطرہ بن گئی ہے۔
شام کی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور سیکریٹری جنرل بان کی مون کے نام دو الگ الگ مراسلوں میں سعودی عرب اور ترکی کی جانب سے دہشت گرد گروہوں کی حمایت کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔
سحر ٹی وی نیٹ ورک
متعلقہ تحریریں:
پانچ برسوں کے دوران داعش میں ہزاروں دہشت گردوں کی شمولیت
شام: تاریخی شہر پالمیرا کو مکمل آزاد کرا لیا گیا