• صارفین کی تعداد :
  • 1140
  • 3/23/2016
  • تاريخ :

پاکستان میں ایک نئی پارٹی کے نام کا اعلان

پاکستان میں ایک نئی پارٹی کے نام کا اعلان

پاکستان میں ایم کیو ایم سے الگ ہونے والے رہنما اور کراچی کے سابق ناظم، مصطفے کمال نے پاک سرزمین پارٹی کے نام سے اپنی الگ پارٹی کا اعلان کر دیا۔
مصطفے کمال نے اپنی پارٹی کے نام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی کا نام پاک سرزمین ہے۔ سابق سٹی ناظم مصطفے کمال نے پارٹی کا نام، اعلان کئے جانے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی کا منشور بنایا جا رہا ہے۔ کراچی کے ایک ہال میں منعقدہ اس تقریب میں انیس قائم خانی، ڈاکٹر صغیر افتخار عالم اور رضا ہارون بھی موجود تھے۔ مصطفے کمال نے کہا کہ قوم کے لوگ ٹکڑوں میں بٹ گئے ہیں کوئی مذہب، کوئی مسلک اور کوئی قومیت کے نام پر تقسیم ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورت حال سے ہمارے دل بھی ٹوٹ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی عوام کے دلوں کو جوڑنے آئے ہیں توڑنے نہیں۔ دوسری جانب ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جو لوگ انتشار کے لئے کام کر رہے ہیں وہ یوم پاکستان کی نفی کر رہے ہیں۔ فاروق ستار نے بانی پاکستان کے مزار پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد سے پاکستان کو خوش حال بنایا جا سکتا ہے- انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اتحاد سے تمام سازشوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔