• صارفین کی تعداد :
  • 1603
  • 3/14/2016
  • تاريخ :

بحرینی حکومت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری، مزید سات شہری گرفتار

بحرینی حکومت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری، مزید سات شہری گرفتار

بحرینی حکومت کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری رکھتے ہوئے مزید سات شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

بحرینی حکومت کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے المحرق شہر میں لوگوں کےگھروں پرحملہ کرکے کم سے کم سات بحرینی شہریوں کو گرفتار کرلیا- دوسری جانب آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نےایک بحرینی شہری کے گھر والوں پر اپنا دباؤ بڑھاتے ہوئے اس کے چوتھے بیٹے کو بھی گرفتار کر لیا ہے- بحرین میں انسانی حقوق کے کارکن یوسف ربیع نے کہا ہے کہ بحرینی حکومت کے کارندوں نے السمیع نامی شہری کے گھر والوں پر دباؤ ڈالنے کے لئے ان کے چوتھے بیٹے کو بھی گرفتار کر لیا ہے جس سے آل خلیفہ کے حکمرانوں کی انتقامی خو کا پتہ چلتا ہے-

بحرینی سیکورٹی اہلکاروں نے دس مارچ کو محمد السمیع کو گرفتار کر لیا تھا اور ان کے گھر والوں کو اس بات کا خوف ہے کہ حکومت ان پر جھوٹے الزامات عائد کر سکتی ہے- محمد السمیع کے گھروالوں نے بتایا ہے کہ حکومتی کارندوں نے ان کو قتل کر دینے کی دھمکی دی ہے- آل خلیفہ کی حکومت نے بیرون ملک مقیم بحرینی شہریوں کو بھی دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے حزب اللہ کی حمایت کی تو وہ ان کی شہریت سلب کر لے گی-