• صارفین کی تعداد :
  • 1153
  • 3/11/2016
  • تاريخ :

یمن میں سعودی جارحیت نسل کشی ہے: علی الحوثی

یمن میں سعودی جارحیت نسل کشی ہے: علی الحوثی


یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے یمن میں جاری سعودی جارحیت کو نسل کشی قرار دیا ہے-
محمد علی الحوثی نے تسنیم خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے یمن میں جاری سعودی جارحیت کو نسل کشی قرار دیا اور کہا کہ یمنی شہریوں کے خلاف امریکا اور سعودی عرب کی جارحیت دن رات جاری ہے، عام شہریوں کا محاصرہ اور ان کے خلاف غیر روایتی ہتھیار استعمال کرنا نسل کشی ہے- انہوں نے سعودی عرب کی جانب سے ہر طرح کے مذاکرات کی مخالفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے بحران یمن کے لئے ہونے والے جنیوا مذاکرات کو شکست سے دوچار کر دیا ہے اور وہ سیاسی راستے تلاش کرنے کے مواقع ختم کرکے یمن میں جنگ جاری رکھنے پر اصرار کر رہا ہے- یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے یمن میں دہشت گرد گروہ القاعدہ کے ساتھ سعودی عرب کے تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب یمن میں سرگرم دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے- محمد علی الحوثی نے صنعا شہر کے حالات کو پرامن قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب یمن کی فوج اور عوامی فورس کے خلاف جنگ میں ہونے والے اپنے جانی نقصان کو ہمیشہ کم بتاتا ہے جبکہ اس کا اب تک جانی نقصان کہیں زیادہ ہوا ہے-