• صارفین کی تعداد :
  • 3402
  • 2/28/2016
  • تاريخ :

والدین کے ساتھ نیکی کرنے والے کے لیے ملائکہ کی دعائیں

قرآن کریم کے نظر سے متعالی خانوادگی زندگی میں کیا کرنا چاہیے اور کیا نہ چاہیے

حضرت امیر المومنین (علیہ السلام) فرماتے ہیں:
بِرُّالوَالِدَیْن اَکْبَرُ فَرِیضَةٍ۔
"والدین کے ساتھ نیکی کرنا واجباتِ الٰہیہ میں سب سے بڑا فریضہ ہے۔"
او لاد کے فرائض میں شامل ہے کہ وہ اللہ اور رسولؐ کی نافرمانی کے سوا والدین کے ہر حکم کی تکمیل کریں۔ اور ان سے ہمیشہ محبت اور نرمی کا سلوک کریں۔ ان کی رائے کو تر جیح دیں۔ یعنی ان کی رائے کو مقدم کرکے اسے تسلیم کریں۔ اوراس کی بجا آوری کریں۔ خاص طور پر جب والدین بڑھاپے میں پہنچ جائیں۔ تو ان کے جذبات اور احساسات کا خیال کریں۔ ان سے نرمی اور محبت سے پیش آئیں۔ اپنی مصروفیات میں کچھ وقت ان کے لئے مخصوص کر دیں۔ ان کی بھرپور خدمت کریں۔ اور ان کی وفات کے بعد ان کے ایصال ثواب کیلئے وقتاً فو قتاً دعائے مغفرت و رحمت کا اہتمام کرتے رہیں۔ جیسا کہ قرآن پاک میں ارشاد باری ہے کہ، ان کے حق میں یوں دعائے رحمت کرو، اے اللہ تو ان دونوں پر اپنا رحم فرما جس طرح انہوں نے بچپن میں ہم کو (رحمت و شفقت سے پالا)۔ سورۃ بنی اسر ائیل آیت نمبر ۳۲۔
حضرت ابراھیم علیہ السلام کا اسوہ حسنہ ہمار ے لئے بہترین مثال ہے۔ حضرت ابراھیم علیہ السلام اپنے لئے والدین کے لئے اور تمام مسلمانوں کے لئے دعائے مغفرت کیا کرتے تھے۔ جس کو قرآن پاک میں اس طرح ذکر کیا ہے۔ ارشاد باری تعالی ہے۔ ترجمہ: اے میر ے رب مجھے بخش دے، میرے والدین کو بخش دے اور مسلمانوں کو بخش دے جس دن حساب قائم ہو گا۔ (سورۃ ابراھیم آیت نمبر ۱۴) والد کی عظمت و بزرگی کا ایک پہلو یہ ہے کہ اس کائنات کی عظیم ترین ہستی کا اعزاز بھی ایک مرد (حضرت محمد مصطفیؐ) کو حاصل ہے۔ اور آپؐ پر دین اور دنیا کی ہر قسم کی عظمت وفضیلت اور بزرگی کو ختم کر دیا گیا ہے۔ یہ بات بطور خاص ذہن نشین رہنی چاہئے کہ قرآن پاک کے احکامات اور فرامین رسولؐ کے مندرجات میں کہیں بھی ماں باپ کے مقام مر تبہ میں تفاوت اور تقابل کا ذکرنہیں۔ بلکہ ہر دوسری جگہ ماں باپ کی اطاعت و خدمت کاحکم ہے اور ظاہر ہے کہ والدین میں باپ درجہ اول کا حامل ہے۔ کہ بنی نوع انسان کی ابتداء مرد سے ہی ہوئی تھی والد کی عظمت و فضیلت کا ایک روشن پہلو یہ بھی ہے کہ بنی نوع انسان کی ابتداء والد سے ہوئی۔ اور والد انسان کو عدم سے وجود میں لانی والی واحد ذات ہے۔ یعنی اس کی پیدائش کا سبب و ذریعہ ہے۔ اور اس گلشن انسانیت کی ابتداء باپ (حضرت آدم) سے ہو ئی۔ اور ا ن ہی سے عورت (حضرت حوا) کا وجود تیار کیا گیا ہے۔ والد کی عظمت و شان کا ایک روشن اور درخشاں پہلو یہ بھی ہے
حضرت رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ) ارشاد فرماتے ہیں کہ اللہ کے دو فرشتے ہیں ان میں سے ایک کہتا ہے:
اللّٰهمَّ احْفِظِ الْبارِیْنَ بِعِصْمَتِکَ (مستدرک)
"خدایا! والدین کے ساتھ نیکی کرنے والوں کو (تمام برائیوں اور آفتوں) سے محفوظ رکھ۔"دوسرا فرشتہ کہتا ہے:
اللّٰهمَّ اَهلِکِ العَاقِیْنَ بِغَضَبکَ (مستدرک)
"خداوندا! جن لوگوں سے ان کے والدین ناراض ہیں، انہیں اپنے غضب کے ذریعہ ہلاک فرما۔"
اس میں شک نہیں کہ فرشتوں کی دعا قبول درگاہ الٰہی ہوتی ہے۔ ( جاری ہے )

 


متعلقہ تحریریں:

بچوں کي مشکلات کو کيسے کم کريں ؟
گھريلو لڑائي جھگڑے سے پرہيز