• صارفین کی تعداد :
  • 2810
  • 2/6/2016
  • تاريخ :

فوج اور عوامی رضاکار فورس نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا

دہشت گردوں کا حملہ ناکام

عراق کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے دہشت گرد گروہ داعش کا حملہ ناکام بنا دیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کے علاقے الثرثار میں عراقی سیکورٹی فور‎سز اور دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ دہشت گرد گروہ داعش نے دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی گاڑیوں کے ساتھ اس علاقے پر حملہ کیا جسے عراق کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے ناکام بنا دیا اور متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس کےایک اعلی عہدیدار علی البصری نے کہا ہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران دہشت گرد گروہ داعش نے غیر ملکی امداد ملنے کے نتیجے میں عراق کے مختلف علاقوں میں وسیع حملوں کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

عراق سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق رمادی کے مشرقی علاقے میں فوج اور عوامی رضاکار فورس کے شدید حملوں کے باعث داعش کے بہت سے عناصر اجتماعی صورت میں جوبیہ کے علاقے سے فلوجہ کی جانب فرار ہو گئے ہیں۔

 


متعلقہ تحریریں:

یمن پر سعودی جارحیت

داعش صیہونی حکومت کے تحفظ کی ضمانت