آیت اللہ شیخ نمر کی شہادت
شیخ نمر کی شہادت آئندہ نسلوں کے لیۓ بہت بڑے ثمرات چھوڑ دے گی ۔ ان کی شہادت آل سعود کے ظلم کے خلاف کاری ضرب ثابت ہو گی ۔ اگر نفس زکیہ ایک تمثیلی چیز ہے تو شیخ شہید حقیقتاً نفس زکیہ ہے، یہ خود نفس زکیہ ہے اس ظالم سلسلہ کے لئے یہ نفس زکیہ ہے اور ہر ظالم سلسلہ ایک نفس زکیہ کے قتل کے بعد نابود ہو جائے گا اگر یہ یہ دیکھنا ہے تو وہ عراقی شہداء شہید صدر نفس زکیہ ہے شہید حکیم نفس زکیہ ہے کہ جن بزرگوں کی قتل کے بعد ظلمِ صدام نیست و نابود ہو گیا ۔ یہ شہید نفس زکیہ ہے اس نفس زکیہ کے قتل کے بعد آل سعود کا ظلم ختم ہونے کو ہےِ اس ظلم کا اختتام ہونے کو ہے، وہ ظلم نابودی کے قریب جاپہنچا ہے اور یہ ظالم ظلم سمیت فی النار ہونے والا ہے۔ اسی کی طرف رہبر معظم نے اشارہ کیا کہ آل سعوداس خطا کے بعد اس جرم کے بعد اس بے گناہ مظلوم کو بے دردی کے ساتھ مارنے کے بعد اب انتقام الٰہی سے بچ نہیں سکتے آل سعود نے پورے جہان تشیع کی بے حرمتی کی ہے حتی کی ہے چونکہ شیخ نمر درحقیقت ایک فرد، ایک عالم نہیں تھا بلکہ درحقیقت ایک مکتب کی پہچان تھا، ایک مکتب کی شناخت تھا، ایک مذہب کی شناخت تھاجب مزہب کی شناخت پر ہاتھ ڈالا جاتا ہے تو اس کا مطلب ہے تو اس مکتب کے گھیریبان کو جھنجھوڑا گیا ہے، اس کو للکارا گیا ہے،اس کو چیلنچ کیاگیا ہے، اس کو ہل من المبارز کہا گیا ہے اس لئے آل سعود نے وہ کام کیا ہے جو یزید ابن معاویہ لعنۃ نے کیا تھا نفس زکیہ کو شہید کرکے پھر ظلم جاری نہیں رہ سکتا لیکن یہ ظلم ختم کیسے ہو گا؟ یہ ظلم اختتام پزیر کیسے ہو گا؟ نابود کسیے ہو گا؟اس وقت جب پوری دنیائے اسلام کے اندر شعور آجائے گا یہ نہ ہو کہ قاتل کو بھی لوگ مسلمان سمجھیں اور مقتول کو بھی لوگ مسلمان سمجھیں وہ بھی رضی اللہ، یہ بھی رضی اللہ۔ یہ شعور آنے کے بعد ہوگا۔ شعور اس وقت آئےگا کہ جب لوگ رسول اللہ ﷺ کی پیغام کو سمجھیں صرف رسول اللہ ﷺ کی نعت سے ظلم سے نجات نہیں ملے گی صرف رسول اللہ ﷺ کی مدحت سے نجات نہیں ملے گی جب تک رسول اللہ ﷺ کی راہ بھی زندہ نہیں کریں گے۔
جنہوں نے شیخ نمر کو شہید کیا ہے وہ سنی نہیں ہیں بلکہ آل سعود ہیں۔ ان کا سنیوں سے کوئی تعلق نہیں۔ سعودی عرب میں شیعہ و سنی آپس میں اختلاف نہیں رکھتے بلکہ یہ آل سعود ہیں جو سالھا سال سے ان دو فرقوں میں تفرقے کی آگ بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اور جہاں بھی شیعہ سنی کا اختلاف سامنے آئے وہاں پشت پردہ آل سعود کے عناصر ضرور ہوں گے۔( جاری ہے )
متعلقہ تحریریں:
یمن کےخلاف آل سعود کی جنگ
امریکی حمایت یافتہ داعش گروہ