• صارفین کی تعداد :
  • 4539
  • 1/23/2016
  • تاريخ :

شہید شیخ باقر نمر

شہید شیخ باقر نمر

اسلامی دنیا میں بہت سارے مسائل کی بنیادی وجہ تکفیری عناصر کی زور زبردستی ہے جس سے اسلام اور اسلامی ممالک کے بنیادی تشخص کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ۔ اہل علم اور عالم دین افراد کی دنیا بھر میں قدر ہوتی ہے اور معاشرے کی بہتری کے لیۓ دینی علماء کا ایک اہم کردار ہوتا ہے لیکن آج کی جدید دنیا میں بھی بعض ممالک ظلم کا سہارا لے کر حق کی آواز کو دباتے ہیں ۔ ایسا ہی حال سعودی عرب کی موجود آل سعود حکومت کا ہے جس نے ظلم کی انتہا کر دی ہے اور ملک کے ایک ممتاز عالم دین کو پھانسی دے کر شہید کر دیا ۔ ظالم سعودی حکمرانوں کے ہاتھوں شہادت کا رتبہ پانے والے یہ عالم شیخ باقر نمر تھے جو سعودی عرب کے ممتاز شیعہ عالم دین تھے۔ وہ 1379 ہجری قمری میں سعودی عرب کے صوبہ القطیف کے شہر العوامیہ میں ایک اعلی علمی گھرانے میں  پیدا ہوئے اس علمی گھرانے میں آیت شیخ محمد بن ناصر آل نمر (قدس سرہ) اور علی بن ناصر آل نمر جیسے حسینی خطباء اپنی خدمات سرانجام دے چکے تھے۔
آیت اللہ باقر نمر نے شام اور ایران میں دینی تعلیم حاصل کی اور جب وہ واپس سعودی عرب پہنچے تو انھیں سعودی عرب کی ظالم و جابر حکومت  نے 2006 میں پہلی بار گرفتار کیا۔ انھوں نے العوامیہ میں القائم دینی مدرسہ  بھی قائم کیا ۔
شیخ باقر نمر کو سعودی عرب کی جلاد اور ظالم حکومت نے 2008 میں دوبارہ اس وقت گرفتار کیا جب شیخ نمر نے جنت البقیع کی دردناک صورتحال کے بارے میں سعودی حکومت کو ایک مراسلہ لکھا جس میں جنت البقیع کی تعمیر پر تاکید کی گئی تھی شیخ باقر النمر نے شیعہ مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کے بارے میں بھی سعودی عرب کی حکومت کو آگاہ کیا ۔
شیخ باقر النمر کو 2009 میں ایک بار پھر گرفتار کیا گیا اور یہ ان کی آخری گرفتاری نہیں تھی بلکہ شیخ کو 2012 میں پھر گرفتار کیا گیا اور 2014 میں ان پر آل سعود حکومت  پر شدید تنقید کرنے کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا اور آخر کار سعودی عرب کی جلاد اور معاویہ و یزید کی حامی حکومت نے حسینی عالم دین کو پھانسی دیدی اور شیخ باقر النمر شہادت کے عظيم مرتبے پر فائز ہوگئے اور آل سعود کے ہاتھ ان کے مظلوم خون سے رنگین ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق شیخ باقر النمر کا ناحق خون آل سعود کی نابودی اور تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا ۔ ( جاری ہے )

 


متعلقہ تحریریں:

پاکستان کی ثالثی کے لیۓ کوششیں

بحرین میں مسجدوں کی شہادت