• صارفین کی تعداد :
  • 3438
  • 7/29/2015
  • تاريخ :

ایران کا شہر " دزفول "

ایران


دزفول ، ایران کا ایک معروف سیاحتی شہر ہے جو ایران کے جنوب مغربی صوبےخوزستان میں واقع ہے ۔ یہ شہر دریاۓ دز کے کنارے واقع ہے ۔  اس شہر کا رقبہ تقریبا 8759 مربع کلومیٹر ہے ۔ اس شہر کے شمال میں خرم آباد ، مشرق میں مسجد سلیمان اور شوشتر ، مغرب میں دھلران اور دشت آزادگان جبکہ جنوب میں اھواز واقع ہے ۔ یہ شہر سطح سمندر سے 143 میٹر کی بلندی پر واقع ہے ۔ اس شہر میں بہت سارے مقبرے موجود ہیں جو 1250 سال قبل مسیح سے لے 600  عیسوی تک کے ہیں ۔ اس شہر سے بہت سارے تاریخی آثار ملے ہیں جو شہر کے میوزیم میں  رکھے گۓ ہیں ۔ شمالی خوزستان میں یہ ایک اہم تجارتی مرکز ہے جو صوبہ لرستان سے متصل ہے ۔ زراعت کے لحاظ سے اس علاقے کو ایران میں بہت اہم مقام حاصل ہے اور بہت اعلی معیار کی سبزیاں اور پھل اس علاقے میں پیدا ہوتے ہیں ۔ صنعتی میدان میں بھی یہ شہر اہمیت کا حامل ہے اور مختلف انواع کے کارخانے اس شہر میں  لگاۓ گۓ ہیں ۔

اس شہر میں دریاے دز پر ایک قدیم پل واقع ہے جو 410 میٹر لمبا ہے ۔ تاریخ دانوں کا خیال ہے کہ اس پل کو چھوتھی صدی عیسوی میں تعمیر کیا گیا  تھا اور پھر سولہویں صدی عیسوی میں اس کی مرمت کا کام کیا گیا ۔ یہ پل اب بھی آمد ورفت کے لیۓ استعمال ہو رہا ہے ۔ عراق کے ساتھ ہونے والی جنگ کے دوران اس شہر کو بہت نقصان پہنچا اور اس شہر کے غیور عوام نے وطن عزیز کے دفاع کے لیۓ بڑی بہادری کے ساتھ اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیۓ ۔

اس شہر میں بہت سارے مقامات قابل دید ہیں جہاں ہر سال ہزاروں کی تعداد میں سیاح آتے ہیں ۔

خانہ تیز نو

 یہ مکان اس شہر کے قدیم مکانوں میں سے ایک ہے ۔ اس وقت یہ عمارت آثار قدیمہ کے ادارے کے کنٹرول میں ہے اور سیاحوں کے دیکھنے کے لیۓ یہ عمارت کھلی رہتی ہے ۔ اس عمارت میں اب بھی چل پھر کر عمارت کے مختلف حصوں کو  دیکھا جا سکتا ہے اور قدیم دور کے طرز تعمیر کو داد دینے کو دل کرتا ہے ۔ ( جاری  ہے )

 


متعلقہ تحریریں:

اصفہان نصف جہان

صوبہ فارس