ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرے
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ہزاروں افراد نے سری نگر میں نریندر مودی کی مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا-
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سری نگر کے ہزاروں باشندوں نے جمعے کے دن ہندوستان کی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا- مظاہرین نے ہندوستان کی حکومت پر کشمیر میں بدامنی پیدا کرنے اور کشمیریوں کے قتل عام میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا- مظاہرین نے کشمیر کی خود مختاری اور آزادی کا مطالبہ بھی کیا- دریں اثنا پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ان کے خلاف کارروائی کی۔ جمعرات کے دن سے کشمیر میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے- واضح رہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بدھ کے دن بھی چار کشمیریوں کو قتل کئے جانے کے خلاف عام ہڑتال کی گئی تھی-
بشکریہ اردو ریڈیو تھران
متعلقہ تحریریں:
بابری مسجد پر ایک مختصر تقریر
بابری مسجد کی شہادت اور برصغیر کی مسلمان قوم