• صارفین کی تعداد :
  • 1854
  • 5/20/2015
  • تاريخ :

ایٹمی مذاکرات کا نیا دور بدھ سے ویانا میں

ایٹمی مذاکرات کا نیا دور بدھ سے ویانا میں


جامع ایٹمی معاہدے کے متن کی تیاری کے لئے ایران اور گروپ پانچ جمع کے درمیان مذاکرات کا نیا دور بدھ سے ویانا میں شروع ہو رہا ہے-
ایران کی جانب سے ایٹمی مذاکراتی ٹیم کی قیادت نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی کریں گے جبکہ یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی نائب سربراہ بھی ان مذاکرات میں حصہ لیں گی۔ واضح رہے کہ مذاکرات کا پچھلا دور ویانا میں گذشتہ منگل سے سنیچر تک انجام پایا تھا اور اس سے پہلےجامع ایٹمی معاہدے کا متن لکھنے کے لئے نیویارک میں گفتگو ہوئی تھی اور لوزان دو کے بعد معاہدے کا متن لکھے جانے کے بارے میں مذاکرات کا پہلا دور بھی ویانا میں ہوا تھا- ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ عباس عراقچی مذاکرات میں شرکت کے لئے بدھ کو ہی آسٹریا کے لئے روانہ ہوں گے- واضح رہے کہ ویانا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کے نئے دور میں جامع ایٹمی معاہدے کے متن کی تیاری کا جائزہ لیا جائے گا-

 

بشکریہ اردو ریڈیو تھران


متعلقہ تحریریں:

یمن کی سلامتی کو ایران کی سلامتی سمجھتے ہیں

یمن کےخلاف آل سعود کی میڈیا جنگ