ہڈيوں کي کمزوري ميں احتياطي تدابير
* اپني خوراک ميں کيلشيم وافر مقدار ميں ليں -
* وٹامن ڈي کي کمي مت ہونے ديں -
* سگريٹ نوشي سے پرہيز کريں -
* باقاعدگي سے ورزش کريں -
اگر بيماري لاحق ہو چکي ہو تب کيا کرنا چاہيۓ !
بيماري کے لاحق ہونے کي صورت ميں ہميں معلوم ہوتا ہے کہ کس وجہ سے ہڈي کمزور ہو چکي ہے - اس وجہ کا پتہ لگانے کے بعد اس کمي کو پورا کرنے کي کوشش کريں - اس کے علاوہ ہڈي کے ٹوٹنے کے خدشات کو کم سے کم کرنے کي کوشش کريں مثلا
* چلنے پھرنے کے ليۓ کسي چھڑي يا Walking Aid کا سہارا ليں -
* گھر ميں موجود رکاوٹيں ہٹا ديں جن کي وجہ سے آپ کے گرنے کا خدشہ ہو -
* وزن اٹھاتے ہوۓ احتياط برتيں - جواني ميں آپ کي ہڈياں مضبوط ہوتي ہيں جبکہ عمر کي زيادتي کے ساتھ ہڈياں کمزور ہو جاتي ہيں - ايسا وزن جو جواني ميں اٹھاتے ہوۓ آپ کو نہ تو کوئي تکليف کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور نہ ہي مشکل پيش آتي تھي - اسي وزن کو بڑھاپے ميں اٹھاتے ہوۓ آپ کي ہڈيوں کے ٹوٹنے کا خطرہ ہوتا ہے ، اس ليۓ ضروري ہے کہ وزن اٹھاتے ہوۓ کسي کا سہارا ليں -
* جوتوں کا استعمال سوچ سمجھ کر کريں - ايسے جوتوں سے پرہيز کريں جن کي وجہ سے آپ کے پھسلنے کا خطرہ ہو -
تحرير : ڈاکٹر سيد اسداللہ ارسلان
متعلقہ تحریریں:
شياٹيکا کے بارے ميں جانکاري
ويکسين ہوتي کيا ہے ؟