ہڈيوں کي کمزوري ( Osteoporosis )
ہمارا جسم ايک پيچيدہ مشين کي مانند ہے - ہم اپني جسماني ساخت پر غور کريں تو يہ مختلف چيزوں سے مل کر بنا ہے مثلا ہڈياں ، پٹھے ، شريانيں ، وريديں اور اعصاب وغيرہ وغيرہ - جس چيز نے اس پورے ڈھانچے کو سہارا ديا ہوا ہے ، وہ ہڈياں ہيں - ہڈي ہمارے جسم کا بہت ہي اہم حصہ ہے اور جسم ميں مختلف فعال کي انجام دہي ميں اس کا بہت اہم کردار ہے - ہڈياں ، پٹھوں کے ساتھ مل کر ہميں حرکت ميں مدد ديتي ہيں ، جسم کے نرم حصّوں کو محفوظ رکھتي ہيں ، ان ميں مختلف طرح کي معدنيات ذخيرہ ہوتي ہيں ،خون کے خليوں کو بنانے ميں مدد فراہم کرتي ہيں اور توانائي کا بھي ذخيرہ اسي ميں ہوتا ہے -
ہڈي کي ساخت پر غور کيا جاۓ تو يہ باہر سے سخت ہوتي ہے جسے Compact bone کہا جاتا ہے جبکہ اندر والے قدرے نرم حصّے کو Spongy bone کہا جاتا ہے جس ميں بہت سارے سوراخ ہوتے ہيں -
ہڈي ايک زندہ بافت ہے جو مختلف طرح کے خليوں کے ملاپ سے بني ہوتي ہے - ان ميں سے دو اہم خليوں کا ہم يہاں ذکر کريں گے - Osteoclast ايسے خليے ہيں جو ہڈي کي توڑ پھوڑ کا کام سر انجام ديتے ہيں جبکہ Osteoblast ايسے خليے ہيں جو ہڈي کو بنانے ميں مدد فراہم کرتے ہيں - ہڈي کي توڑ پھوڑ کا عمل ايک تسلسل کے ساتھ جاري رہتا ہے - اس دوران پراني ہڈي خراب ہوتي رہتي ہے جبکہ مختلف طرح کے ہارمونز ، ورزش اور معدنيات کے نتيجے ميں اوسٹيوبلاسٹ نئي ہڈي کو بناتے رہتے ہيں - ايک نارمل انسان ميں 30 سال کي عمر تک ہڈي کے بننے کا عمل تيز ہوتا ہے جبکہ اس کے ٹوٹنے کا عمل سست ہوتا ہے ، اس ليۓ اس عمر ميں ہڈي بہت مضبوط ہوتي ہے ليکن جيسے ہي انسان کي عمر تيس سال سے بيشتر ہوتي ہے تب يہ عمل برعکس ہو جاتا ہے اور ہڈي کے خراب ہونے کا عمل تيز ہو جاتا ہے جبکہ اس کے بننے کا عمل آہستہ ہو جاتا ہے - ( جاري ہے )
متعلقہ تحریریں:
پٹھوں کے درد (Fibromyalgia ) کي تشخيص اور علاج
پٹھوں کا درد (Fibromyalgia )