• صارفین کی تعداد :
  • 4775
  • 1/8/2015
  • تاريخ :

ہفتہ وحدت حضرت امام خميني رحمۃ اللہ عليہ کا عظيم کارنامہ(حصہ دوم)

ہفتہ وحدت حضرت امام  خمینی رحمۃ اللہ علیہ کا عظیم کارنامہ(حصہ دوم)

حضرت امام خميني نے انقلاب اسلامي کے بعد امت اسلامي کو ولادت باسعادت خاتم الانبياء، معلم انسانيت، رحمۃاللعالمين حضرت محمد مصطفٰي کے عظيم موقع کو باہمي اختلاف سے نجات کا ذريعہ قرار ديتے ہوئے ايک ايسا پيغام ديا، جس کو امت کے مخلص و سنجيدہ طبقات نے ايک نعمت سے تعبير کيا- امام خميني نے بارہ تا سترہ ربيع الاول کو پورا ہفتہ بطور ہفتہ وحدت منانے کا حکم ديا اور اس پيغام کو دنيا بھر ميں پہنچايا، امام خميني کے اس پيغام کو عالمي سطح پر نہ صرف سراہا گيا بلکہ مختلف ممالک ميں آپ کے نمائندگان نے اس کو عملي شکل دي اور استعمار کي جانب سے امت کو فرقوں ميں تقسيم کرنے اور باہم لڑانے کي سازش کو ناکام بنا ديا اور ہر طرف اخوت، بھائي چارے، يکجہتي و اتحاد کے عملي مظاہر کے لئے يہ موقع فراہم کيا- ماہ ربيع الاول جو رسول خدا خاتم الانبياء سے منسوب مہينہ ہے، اس ميں امت کے سرکردہ علماء و دانشوران کو قرآني پيغام وحدت کو عام کرنا چاہيئے، تاکہ باہمي لڑائيوں اور جھگڑوں سے امت کمزور نہ ہو اور دشمن اس سے فائدہ نہ اٹھاسکے-

قرآن مجيد ہميں دعوت ديتا ہے کہ؛ خدا و اس کے رسول کے حکم پر چلو اور آپس ميں جھگڑا نہ کرو، اگر ايسا کرو گے تو تم بزدل ہوجاو گے اور تمہاري ہوا اکھڑ جائے گي-

اس ميں کوئي شک نہيں کہ دنيا بھر ميں امت اسلاميہ کو ايک ہونے کي ہميشہ ہي ضرورت رہي ہے، مگر اس کي اہميت اور افاديت اس وقت بہت زيادہ محسوس ہوئي، جب استعمار اور اسلام دشمن طاقتوں نے کئي ايک مواقع پر تعصب و تنگ نظري نيز اپنے مفادات کو ہر حالت ميں ترجيح دي، بالخصوص اقوام متحدہ ميں جب بھي کوئي ايسا مسئلہ پيش ہوا، جس کا تعلق امت مسلمہ سے تھا تو غير مسلم طاقتوں نے اسے رد کر ديا اور مسلمانوں کا کبھي بھي ساتھ نہيں ديا، اس حوالے سے مسئلہ فلسطين، مسئلہ کشمير اور ايران کے ايٹمي پروگرام کے حوالے سے رکھے جانے والے متعصبانہ رويہ سے لگايا جاسکتا ہے- آج بھي عالمي سامراج بالخصوص غير مسلم طاقتيں ايران کے جائز حق کو تسليم کرنے سے انکارکرتي ہيں اور اس کے مقابل اسرائيل جو ايک ناجائز رياست ہے، اس کے پاس ايٹمي ہتھيار کسي کو نظر بھي نہيں آتے-

اسي طرح فلسطين، لبنان، شام، عراق اور ديگر اسلامي رياستوں کے ساتھ اسرائيل کي زيادتيوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ کسي کو نظر نہيں آتا، جب کہ امت اسلاميہ سے تعلق رکھنے والے ممالک کو بہت ہي معمولي مسائل پر آگ و بارود کي بارش سے تہس نہس کرنے سے بھي گريزاں نہيں ہوتے، اس کي وجہ صرف اور صرف امت کا متفرق و نامنظم ہونا ہے- آج امت مسلمہ ميں وحدت کا فقدان اسلام دشمن قوتوں کو مضبوط اور طاقت کے گھمنڈ ميں مبتلا کرچکا ہے، جس کے باعث وہ ہر روز مسلمانوں پر ظلم کي نئي داستان رقم کرتے ہيں اور انہيں اپنا زير نگيں بناتے ہيں، فلسطين کے مسلمانوں کي حالت زار کسي کو نظر نہيں آرہي، غزہ کے مظلوم اور ستم رسيدہ مسلمان مجبور و لاچار امت مسلمہ سے فرياد کناں ہيں کہ اتحاد و وحدت کي طاقت سے انہيں ظالمين و غاصبين کے چنگل سے نجات دلوائيں- حضرت امام خميني نے اسي لئے امت کو اتحاد کا قرآني پيغام عام کرنے اور امت کے تمام طبقات کو اس کے لئے سر دھڑ کي بازي لگانے کي دعوت دي تھي- اے کاش آج بھي امت امام خميني کے اس پيغام وحدت کي اہميت، افاديت اور ضرورت سے بخوبي آگاہ ہو جائے اور قرآن و رسول اعظم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کے اسوہ ميں پنہاں پيغام وحدت امت کو سمجھ جائے- (ختم شد)


متعلقہ تحریریں:

دنيا ميں اسلام کي لازوال قوت

پيامبر (ص) اور ائمہ اطہار کا احترام