ايران ايک تاريخي ملک
پارسي تمدن
ايران کي تاريخ ميں پارسي تمدن کي بہت تاريخي اہميت ہے - پارسي سلطنت ، قديم زمانے کي ايک طاقت ور بادشاہت تصور ہوتي تھي جس کا دارلخلافہ ايران کا شہر شيراز تھا - ايران کے شہر شيراز ميں واقع " پرسپوليس " اس ملک کا ايک بہت اہم اور تاريخي مقام تصور ہوتا ہے جہاں پر ہر سال ايران اور بيرون ايران سے ہزاروں کي تعداد ميں سياح سياحت کي غرض سے آتے ہيں - اس مقام نے مشرق وسطي ميں انساني تاريخ کو پروان چڑھانے ميں بہت اہم کردار ادا کيا ہے - ايران ميں آپ کو لاتعداد تاريخي مقامات مليں گے جن ميں ہر ايک ايراني تاريخ کے کسي نہ کسي حصّے کي نمائندگي کر رہا ہوتا ہے - ايران ميں آپ کو ھخامنشي ، ساساني ، صفوي اور قاجار دور کي بہت ساري عمارات اور تاريخي چيزيں مليں گي جو ايراني تاريخ کي عظمت کو ظاہر کرتي ہيں - ايران کے شہر اصفہان کو پاکستان کے شہر لاہور کي جڑواں بہن کا درجہ ديا گيا ہے اور اس کي خوبصورتي کا يہ عالم ہے کہ اصفہان کو " نصف جہان " بھي کہا جاتا ہے - ايران کے کسي بھي حصے کا آپ دورہ کريں ، وہاں آپ کو ايسي تاريخي عمارات ، آب و ہوا اور ثقافتي اثرات ضرور مليں گے جو آپ کےليۓ پرکشش ہونگے -
عظيم فن تعمير
اس بات سے کوئي فرق نہيں پڑتا ہے کہ آپ کس عمارت کو ديکھ رہے ہيں - وہ کوئي مسجد ہے ، کوئي محل ، بازار ، قديم عمارت يا چاہے کوئي قلعہ ہو ہر جگہ پر آپ کو ايران کے عظيم فن تعمير کي داد ديني ہو گي - ايران کے فن تعمير ميں عمارت کو اس خوبصورتي کے ساتھ سجايا جاتا ہے کہ جس کي کوئي مثال نہيں ملتي ہے -مسجد ميں آپ کو مختلف طرح کے رنگ نظر آئيں گے جن کا منظر بہت عجيب و غريب ہوتا ہے اور ديواروں پر شيشے کي مدد سے ہوا کام ، اسے بہت ہي پرکشش بنا ديتا ہے - عمارات کے ستون اور گنبد اس سرزمين پر بکثرت ديکھنے کو مليں گے - آپ چاہے عمارت سے باہر ہوں اور چاہے اندر ، ايراني معماري آپ کو حيرت زدہ کرکے رکھ دے گي - عمارت کے ہر حصے کو ديکھنے کے بعد آپ ايراني فن تعمير کو داد ضرور ديں گے - ( جاري ہے )
شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان
متعلقہ تحریریں:
شيراز کي بنياد اسلام کے زمانے ميں پڑي ہے
ايران کا اسلامي انقلاب اميد کي کرن