• صارفین کی تعداد :
  • 6619
  • 1/6/2015
  • تاريخ :

ايران کا بہتر سفر

کندلوس کا دیہات اور میوزیم

ايران کےلوگ بہت ہي مہمان نواز ہيں - يہاں کے باسي پرافتخار ہيں - ايران کے کسي بھي حصّے کا آپ سفر کر ليں، آپ کو نہايت اچھے اخلاق کے پڑھے لکھے لوگ مليں گے - يہاں کے لوگ بہت ہي باشعور اور سمجھدار ہيں - يہاں کے لوگوں نے اپني ثقافت کو بہتر انداز ميں پروان چڑھانے ميں اپني حکومت کا بہت ساتھ ديا ہے - ايران کے ہر صوبے کے لوگ بہت مہربان ، گرمجوش ، مدد کرنے والے اور صميمي ہيں - لوگ بہت ہي مہمان نواز ہيں اور کسي بيروني ملک کے باشندے کو ديکھ کر بہت ہي خوش ہوتے ہيں - اکثر اوقات ان کي مہرباني اور محبت کا يہ عالم ہوتا ہے کہ تھوڑي دير بات کرنے کے بعد ،آپ کے بہت قريب آ جاتے ہيں - يہاں تک کہ آپ کو گھر چلنے پراصرار کريں گے اور کھانے کي دعوت ديں گے - يہ ايسي خصوصيات ہيں جو ہميشہ ايران کي ثقافت ميں زندہ رہي ہيں - ايران کے رہنے والے زمانہ قديم سے ايسي خصوصيات کے حامل ہيں اور انہي روايات کو انہوں نے اپني آنے والي نسلوں کو بھي منتقل کيا ہے - ايران نے مغرب کي مادہ پرست ثقافت کو خود پر طاري نہيں ہونے ديا ہے اور مشرقي روايات اور خالص ايراني ثقافت کو اپنے ملک ميں زندہ رکھا ہے - ايران ميں سفر کے دوران کبھي بھي آپ کو کسي قسم کي مشکل کا سامنا کرنا پڑے تو بڑي آساني سے آپ اردگرد کے لوگوں سے مدد کي درخواست کر سکتے ہيں اور آپ يہ محسوس کريں گے کہ لوگ دوسروں کي مدد کرنے کو اپنے ليۓ باعث افتخار سمجھتے ہيں -

غرور و همبستگي

ايراني ثقافت، بہت ساري ثقافتوں کا مجموعہ ہے مثلا آذري ، کردي ، پارسي وغيرہ وغيرہ - ہر ايک قوم کي اپني ايک خاص ثقافت ہے ليکن ان سب باتوں کے ساتھ ، وہ ايک ايراني ہونے پر فخر محسوس کرتے ہيں - حقيقت ميں اگر ديکھا جاۓ تو ان ميں پائي جانے والي اس خوبي کي وجہ سے ان ميں ايک اتحاد نظر آتا ہے اور ايک قوم بن کر وہ ايک دوسرے کے ساتھ زندگي گزار رہے ہيں - ( جاري ہے )

 

 

شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان

 


متعلقہ تحریریں:

تھران ميں ايراني ميوزيم

پهلوي دور حکومت ميں قصر جيل