• صارفین کی تعداد :
  • 2966
  • 1/5/2015
  • تاريخ :

بيروني ممالک سے ايران کا دورہ کرنے کي دس وجوہات

ايران کا پرچم

ايران کے متعلق آپ کے ذہن ميں کوئي غلط تصوير ہے تو اسے اپنے ذہن سے پاک کر ديں - ايران کے متعلق بہت غلط قسم کا پروپيگنڈہ کيا جاتا رہا ہے اور ايران سے باہر لوگوں کے ذہنوں ميں ايران کي ايسے غلط انداز ميں تصوير کشي کي جاتي رہي ہے کہ جو سراسر جھوٹ پر مبني ہوتي ہے -

اگر آپ کا يہ خيال ہے کہ ايران کے رہنے والے لوگوں کا مغرب کے ساتھ برتاو انتہائي برا ہے اور ايران کا نام آتے ہي آپ کے ذہن ميں صحراوں ،بيابانوں اور ان پڑھ عرب بدووں کا خيال آتا ہے تو يہ ٹھيک نہيں ہے - ايران ايک ايسا ملک ہے جہاں تاريخي ، ثقافتي ، سياحتي مراکز کي ايک بڑي تعداد موجود ہے - ايران کے متعلق اپنے خيالات ميں تبديلي لانے کے ليۓ بہتر ہے کہ آپ ايک بار ايران کا دورہ کريں اور نزديک سے ديکھيں کہ ايران کے متعلق جو باتوں پھيلائي جاتي ہيں وہ سراسر جھوٹ پر مبني ہيں -

امن و نقل و حمل کي مناسب سہوليات

چاہے آپ اکيلے سفر کريں اور چاہے کسي گروہ کے ساتھ ، آپ عورت ہيں يا مرد ، صبح کے وقت سفر کريں يا رات کے وقت ، ايران ميں آپ کو کسي بھي طرح کي کوئي بھي تکليف کا سامنا نہيں کرنا پڑے گا - ايران ايک ايسا ملک ہے جہاں امن و عامہ کي سہوليات بہت ہي بہتر انداز ميں موجود ہيں - آپ نہايت اطمينان اور يقين کے ساتھ ايران کے کسي بھي شہر کا دورہ کر سکتے ہيں - سفري سہوليات کے ليۓ ٹيکسي ، بس ، ريل گاڑي اور ہوائي جہاز ہر وقت موجود ہيں - ايران ميں خواتين بغير کسي ڈر کے اکيلےسفر کرتي ہيں جو اس بات کي عکاس ہے کہ ايران ايک پرامن ملک ہے جہاں ہر شہري کو امن کي مناسب سہوليات ميسر ہيں اور وہ بغير کسي ڈر کے يہاں زندگي بسر کر رہے ہيں - خطے کے ديگر ممالک ميں اس وقت امن وسلامتي کا مسئلہ ہے اور دشمن عناصر نے اردگرد کے ممالک کا ماحول خراب کر رکھا ہے مگر ايران ايک ايسا ملک ہے جہاں پر امن و امان کو يقيني بنايا گيا ہے تاکہ عوام کو ہر طرح کي ضروريات زندگي کي آسائشيں مہيا کي جائيں - ( جاري ہے )

 

شعبۂ تحریر  و پیشکش تبیان

 


متعلقہ تحریریں:

ايران کا اسلامي انقلاب اميد کي کرن

شيراز کي بنياد اسلام کے زمانے ميں پڑي ہے