• صارفین کی تعداد :
  • 5339
  • 11/7/2014
  • تاريخ :

خاندان نبوت و رسالت (ص) کي اسيري  اور  امام حسين (ع) کي شہادت  کے  بعد جناب زينب(ع) کا کردار

خاندان نبوت و رسالت (ص) کی اسیری اور امام حسین (ع) کی شہادت کے بعد جناب زینب (ع) کا کردار

راہ حق و حقيقت ميں کربلا کي فرض شناس خواتين نے امام عاليمقام (ع) کي بہن حضرت زينب کبري (ع) کي قيادت ميں ايمان و اخلاص کا مظاہرہ کرتے ہوئے صبر و تحمل اور شجاعت و استقامت کے وہ جوہر پيش کئے ہيں جس کي مثال تاريخ اسلام بلکہ تاريخ بشريت ميں بھي ملنانا ممکن ہے -کربلا کي شہادت و اسيري کے دوران خواتين نے اپني وفاداري اور ايثار و قرباني کے ذريعہ اسلامي تحريک ميں وہ رنگ بھرے ہيں کہ جن کي اہميت کا اندازہ لگانا بھي دشوار ہے -باپ ، بھائي ، شوہر اور کليجے کے ٹکروں کو اسلام و قرآن کي بقا کے لئے راہ خدا ميں مرنے کي اجازت دے دينا اور زخم و خون سے رنگين جنازوں پر سجدۂ شکر ادا کرنا آسان بات نہيں ہے اسي چيز نے ضمير فروش قاتلوں کو انسانيت کي نظروں ميں ذليل و خوار کرديا ماوں ، بہنوں اور بيٹيوں کے ضبط اشک نے مردہ دلوں کو بھي جھنجوڑ کے رکھ ديا مگر وہ خود پورے وقار و جلال کے ساتھ قتل و اسيري کي تمام منزلوں سے گزر گئيں اور شکوے کاايک لفظ بھي زبان پر نہ آيا نصرت اسلام کي راہ ميں پہاڑ کي مانند ثابت قدم رہيں اور اپنے عزم و ہمت کے تحت کوفہ و شام کے بازاروں اور درباروں ميں حسينيت کي فتح کے پرچم لہرادئے حضرت زينب (س) اور ان کي ہم قدم و ہم آواز ام کلثوم (ع) ، رقيہ ( ع) ، رباب (ع) ، ليلا (ع) ، ام فروہ (ع) سکينہ (ع) ، فاطمہ (ع) اور عاتکہ (ع) نيز امام (ع) کے اصحاب و انصار کي صاحب ايثار خواتين نے شجاعت اور ايثار و قرباني کے وہ لازوال نقوش ثبت کئے ہيں جن کو کسي بھي صورت مٹايا نہيں جا سکتا چنانچہ عصر عاشورا کو امام حسين (ع) کي شہادت کے بعد ، جب اہل حرم کے خيموں ميں آگ لگا دي گئي بيبيوں کے سروں سے چادريں چھين لي گئيں تو جلتے خيموں سے نکل کر مصيبت زدہ عورتيں اور بچے کربلا کي جلتي ريت پر بيٹھ گئے -امام وقت سيد سجاد غش کے عالم ميں پڑے تھے جناب زينب (ع) نے اپني بہن ام کلثوم (ع) کے ساتھ آگ کے شعلوں سے خود کو بچاتے اور بھاگتے بچوں کو ايک جگہ پر جمع کيا کسي بچے کے دامن ميں آگ لگي تھي تو کسي کے رخسار پر طمانچوں کے نشان تھے کوئي ظالموں کي يلغار کے دوران پاوں تلے دب کرجان دے چکا تھا تو کوئي پياس کي شدت سے جاں بلب تھا -اضطراب و بے چيني کي قيامت خيز رات حسين (ع) کي بہنوں نے عباس (ع) کي طرح پہرہ ديتے ہوئے ٹہل ٹہل کر گزاردي گيارہ محرم کي صبح اسيري کے پيغام کے ساتھ نمودار ہوئي (جاري ہے)


متعلقہ تحریریں:

ماہ محرم

واقعہ عاشورہ ، انسانيت کے لئے عظيم سرمايہ