• صارفین کی تعداد :
  • 4873
  • 11/4/2014
  • تاريخ :

محرم ايک عظيم سرمايہ ہے

محرم ایک عظیم سرمایہ ہے

محرم ايک عظيم سرمايہ ہے جسے خداوندعالم نے اپنے بندوں کے حوالے کياہے تاکہ اس سے استفادہ کرکے انسان ہميشہ اچھے اوربرے کي تميزکر نے کے ساتھ ساتھ حادثات زمانہ کے دوران وہ فتنوں کے سينوں کوچاک کرکے انھيں ناکام بناسکے اوريوں وہ ان فتنوں کے ہولناک گرداب ميں غرق ہونےسے بچ جائے -

سرکارسيد الشہداءامام حسين عليہ السلام کے بارے ميں رسول اکرم حضرت محمد مصطفي صل اللہ عليہ وآلہ وسلم کي يہ معروف حديث جس ميں آپ نے فرماياکہ فقط امام حسين کي تعريف وتمجيد نہيں ہے بلکہ سرکاردوعالم نے يہ حديث اس لئے ارشادفرمائي تھي کہ سب کوقيامت تک کے لئے يہ معلوم ہونا چاہئے کہ امام حسين عليہ السلام راہ ہدايت کے مشعل فروزاں ہيں اورسب لوگ ان کي اتباع وپيروي کرکے دين خداکي نصرت کريں تاکہ گمراہي اورضلالت کے گڑھوں ميں گرنے سے خود کوبچاسکيں -

پيغمبراسلام کے پيش نظر جوچيزتھي وہ يہ کہ محرم اورتحريک عاشورہ سے زندگي گذارنے کا درس حاصل کرو اوراس طرح سے امام حسين عليہ السلام کے مقصدکوآگے بڑھا و تاکہ درس کربلا انساني معاشرے کي انفرادي اوراجتماعي زندگي ميں عملي شکل اختيارکرسکے اورپھر اس طرح صحيح معنوں ميں ہم امام حسين عليہ السلام کے پيرواوران کے عزادارکہلائيں -

اسلامي جمہوريہ ايران ميں يہ کام امام خميني رہ نے بہترين شکل ميں انجام ديا امام خميني رہ کا يہ معروف جملہ جس ميں آپ نے فرمايا تھا محرم شمشيرپرخون کي فتح کا مہينہ ہے ان انقلابي تحريک ميں عملي ميں طورپرمتجلي ہے اوراسي سبق نے ايران کے اسلامي انقلاب کوکاميابي سے ہمکنار کيا- ايران کے اسلامي انقلاب کي کاميابي کويقيني طورپرواقعہ کے عاشورکے درس سے الہام لينے اوراس واقعہ کے پرتوميں ہي ديکھا جانا چاہئے کيونکہ اسلامي انقلاب نے واقعہ عاشورہ سے بھرپورفائدہ اٹھايا اوراسي کواپنے لئے نمونہ قرارديا اوريہ سلسلہ آج بھي جاري ہے اورآئندہ بھي ايران کا اسلامي انقلاب واقعہ عاشورہ کے ہي پرتو ميں اپني سرگرمياں جاري رکھے گا -ايران کے عوام نے اسلامي انقلاب کوآساني سے کامياب نہيں بنايا ہے يا اس نے اپنے ملک ميں جواسلامي نظام قائم کياہے وہ آساني سے ممکن نہيں ہوا ہے -

گذشتہ تيس برسوں ميں ايران کے عوام نے اسلامي انقلاب اوراسلامي نظام کي حفاظت کے لئے بے پناہ قربانياں دي ہيں اورآئندہ بھي اس کے ثمرات کے تحفظ کے لئے کسي بھي قرباني سے دريغ نہيں کريں گے ان کے سامنے واقعہ عاشورہ ہے-حضرت امام حسين عليہ السلام نے جوانقلاب ميدان کربلاميں بپا کيا تھا اس کي حفاظت ميں امام زين العابدين اورجناب زينب کبري سلام اللہ عليھما نے جوقربانياں دي ہيں وہ کربلاکے ميدان ميں قرباني دينے والوں کي قربانيوں سے کہيں زيادہ سخت و دشوارتھيں اورآج ايران کے عوام بھي اس بات کواچھي طرح جانتے ہيں کہ انقلاب بپا کرنے سے زيادہ سخت اس کي حفاظت اوراس کے ثمرات کا تحفظ ہے اسي لئے ايران کے عوام محرم اور صفرکو انقلاب کے ثمرات کے تحفظ کے تعلق سے بہت ہي اہم موقع کے طورپرديکھتے ہيں اوران ايام سے پوري طرح استفادہ کرنے کي کوشش کرتے ہيں -

امام خميني رہ کے نقطہ نگاہ سے اسلام ايک انسان سازمکتب ہے اوراسلامي انقلاب بھي اصل اسلام کے نام پرہي برپاہوا ہے اورايران کا اسلامي نظام بھي ملت ايران کے لئے ايک سعادت بخش نطام ہے اورملت ايران نے اس کے حق ميں ووٹ دے کراسے قائم کيا اورگذشتہ تيس برسوں سے اس کي حفاظت بھي کررہي ہے -

ايران کے عوام آج اپني عزت وسربلندي کوامام خميني رہ کي قيادت کا مرہون منت سمجھتے ہيں جنھوں نے اس قوم کواستکبارکے چنگل سے آزاد کرايا اوراستبدادي حکومتوں سے نجات دلائي- (جاری ہے)


متعلقہ تحریریں:

واقع کربلا کے موقع پر رونما ہونے والے واقعات کا خاکہ

کربلا منزل بہ منزل