دنيا بھر ميں نواسہ رسول (ص) کا سوگ ، ايران سميت مختلف ممالک ميں يوم عاشور
آج ايران، ہندوستان اور پاکستان سميت دنيا کے مختلف ممالک ميں بھي يوم عاشور منايا جارہا ہے - آج پورے ايران ميں نواسہ رسول حضرت امام حسين عليہ السلام اور آپ کے بہتر ساتھيوں کا غم منايا جارہا ہے اور ملک کا چپہ چپہ سوگوار ہے-
يوں تو پہلي محرم سے ہي پورے ايران ميں مساجد اور عزاخانوں ميں مظلوم کربلاءکي صف ماتم بچھي ہوئي ہے ليکن مجلس و ماتم کاسلسلہ نويں محرم سے اپنے عروج پر ہے- تمام چھوٹے بڑے عزاخانوں ميں علماء کرام و ذاکرين فلسفہ شہادت امام حسين بيان کرنے کے ساتھ ہي اہلبيت رسول پر ڈھائےجانے والے مصائب بيان کررہے ہيں جبکہ ماتمي انجمنيں نوحہ خواني اور سينہ زني کرکے امام مظلوم کاغم منارہي ہيں-
ہندوستان اور پاکستان سے ملنے والي رپورٹوں ميں بھي بتاياگيا ہے کہ عشرہ محرم کي مناسبت سے ہونے والي مجالس اور جلوس ہائے عزا کے لئے سخت سيکورٹي انتظامات کئے گئے ہيں اورکسي بھي طرح کے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کےلئے سيکورٹي اہلکاروں کو الرٹ کردياگيا ہے- پاکستان سے ملنے والي رپورٹوں کے مطابق لاہور ميں دس محرم الحرام کا مرکزي جلوس نثار حويلي سے برآمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں پر رواں دواں ہے اور مغرب کے وقت کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذيرہوگا- جلوس کي حفاظت کے لئے سيکورٹي کے سخت انتظامات کئے گئے ہيں-تمام بڑے شہروں ميں ڈبل سواري پر پابندي عائد ہے جبکہ ملک کے حساس علاقوں ميں موبائل فون سروس بھي بند رہےگي-
متعلقہ تحریریں:
ماہ محرم
کربلا کا واقعہ