• صارفین کی تعداد :
  • 1475
  • 10/19/2014
  • تاريخ :

کراچي ميں بلاول بھٹوزرداري کا بڑے جلسے عام سے خطاب

 کراچی میں بلاول بھٹوزرداری کا بڑے جلسے عام سے خطاب

پاکستان پيپلز پارٹي کے چيئرمين نے کہا ہے کہ دھرنے دينے والے ملک کي صورت حال کو بدامن کرنا چاہتے ہيں-

ہمارے نمائندے کي رپورٹ کے مطابق ہفتہ کي رات پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچي ميں ايک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداري نے کہا کہ پاکستان تحريک انصاف اور پاکستان عوامي تحريک کے رہنماوں عمران خان اور طاہر القادري کا پروگروم پہلے سے تيار کردہ اسکرپٹ کي مانند اور اس اسکرپٹ ميں غير ملکي ہاتھ نظر آرہے ہيں-

پاکستان پيپلز پارٹي کے چيئرمين بلاول بھٹو زرداري کا کہنا تھا کہ ان کي جماعت ملک ميں حقيقي جمہوريت کي علمبردار ہے اور اگر پيپلز پارٹي اقتدار ميں آئي تو عوام کے مسائل حل کرنے پر اپني توجہ مرکوز رکھے گي-

بلاول بھٹو زرداري نے کہا کہ پاکستان کے وزير اعظم نواز شريف سے ہميں بھي اختلافات ہيں، ليکن ہم ان کي وزارت اعظمي کي قانوني مدت سے پہلے ان کے مستعفي ہونے کے مخالف ہيں-

بلاول بھٹو زرداري نے کہا کہ اگر پيپلز پارٹي کي حکومت کے دور ميں طے پانے والے ايران پاکستان گيس پائپ لائن منصوبے پر عمل درآمد کيا جائے تو ملک سے انرجي کے بحران کا خاتمہ ہوسکتا ہے-


متعلہ تحریریں:

پاکستاني طالبان نے داعش سے اتحاد کا اعلان کر ديا

صدر روحاني کا دورۂ نيويارک مثبت