• صارفین کی تعداد :
  • 1278
  • 10/19/2014
  • تاريخ :

لبنان اور ايران: باہمي تعاون کے لئے مذاکرات کا آغاز

 لبنان اور ایران: باہمی تعاون کے لئے مذاکرات کا آغاز

اسلامي جمہوريہ ايران اور لبنان کے وزرائے دفاع کے درميان خطے ميں باہمي تعاون خصوصي فوجي ميدان ميں باہمي تعاون کے مقصد سے مذاکرات کا پہلا دور تہران ميں ہوا ہے- ارنا کي رپورٹ کے مطابق آج تہران ميں اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير دفاع بريگيڈير حسين دہقان نے لبنان کے وزير دفاع سمير مقبل سے ملاقات ميں کہا کہ لبنان ايک آزاد، مستحکم اور جيوپوليٹيکل حيثيت کا حامل ملک ہونے کے لحاظ سے اسلامي جمہوريہ ايران کي خارجہ پاليسي ميں اہم مقام رکھتا ہے- بريگيڈير حسين دہقان نے اس بات پر تاکيد کي کہ ايران ہميشہ سے لبنان کي ارضي سالميت، استحکام اور اس ميں قيام امن کا محافظ رہا ہے - انھوں نے اس بات پر بھي تاکيد کي کہ تہران بيروت کے ساتھ تمام ميدانوں خصوصا دفاعي شعبے ميں باہمي تعاون ميں توسيع پر آمادہ ہے- لبنان کے وزير دفاع سمير مقبل نے بھي اس ملاقات ميں کہا کہ لبنان اس وقت خاص حالات کا شکار ہے اور ايک دوست ملک کے طور پر ايران کي دفاعي مدد بہت اہميت کي حامل ہے-


متعلقہ تحریریں:

داعش کي سرگرميوں کي روک تھام

داعش کو سي آئي اے نے پروان چڑھايا