• صارفین کی تعداد :
  • 912
  • 9/22/2014
  • تاريخ :

عراق: مقداديہ ميں متعدد داعش دہشتگرد ہلاک

عراق: مقدادیہ میں متعدد داعش دہشتگرد ہلاک

عراق کے صوبے ديالہ کے شہر مقداديہ کے شمال ميں متعدد داعش دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہيں- العالم کي رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے ديالہ ميں ايک فوجي ذرائع نے اعلان کيا ہے کہ عراق کي فضائيہ نے مقداديہ شہر کے شمال ميں ايک گاڑي کو نشانہ بنايا ہے جس کے نتيجے ميں اس شہر ميں دہشتگرد داعش کاسرغنہ ابوغزوان العراقي اپنےدوساتھيوں سميت ہلاک ہوگيا- اس فوجي ذرائع نے بتايا ہے کہ داعش کے سرغنہ کے ساتھ ہلاک ہونے والے ساتھي ايک عرب ملک کے باشندے ہيں-اس رپورٹ کے مطابق داعش کا سرغنہ ابو غزوان تکريت شہر ميں فدائيان صدام نامي دہشتگرد گروہ کا بھي سرغنہ رہ چکا ہے اور ان دنوں دہشتگرد تکفيري گروہ داعش کے ساتھ کام کررہا تھا-دوسري جانب عراق ميں دہشتگرد گروہوں کے خلاف فوج کا آپريشن جاري ہے اور عراقي فوج اس ملک کے عوام اور قبائل کے ساتھ ملکر دہشتگردوں کے مراکز کو نشانہ بنارہي ہے اور عراق ميں کئي علاقوں سے دہشتگرد پسپائي پر مجبور ہوگئے ہيں-


متعلقہ تحریریں:

داعش کے لئے امريکي بيانات کھوکھلے ہيں: رہبر معظم

داعش کے عزائم

داعش کے خلاف عالمي اتحاد